1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش امریکہ کی درخواست مسترد کردے ، طالبان

28 ستمبر 2010

افغانستان کے طالبان نے بنگلہ دیشی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کر دے۔

https://p.dw.com/p/PO8P
بنگلہ دیش کے فوجیتصویر: picture-alliance/ dpa

ابھی حال ہی میں امریکی حکومت نے بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان باغیوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی کا حصہ بنتے ہوئے اپنے فوجی افغانستان میں تعینات کرے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کو طالبان باغیوں نے اپنے عربی اور پشتو زبان کی ویب سائٹس پر پیغامات شائع کئے ہیں کہ اگر بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان میں غیر ملکی اتحادی افواج کی مدد کے لئے اپنے فوجی دستے روانہ کئے تو یہ ان کی ’تاریخی غلطی‘ ثابت ہو گی۔

Dr. Dipu Moni
بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ ڈاکٹر دیپو مونیتصویر: DW

اتوار کو بنگلہ دیشی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈھاکہ حکومت امریکہ کی درخواست پرغور کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر رچرڈ ہالبروک نے بنگلہ دیش کی وزیرخارجہ دیپو مونی سے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے بنگلہ دیش کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔

ڈھاکہ حکومت کی طرف سے اس درخواست پرغور کرنے کےاعلان کے بعد ہی افغان طالبان نے بنگلہ دیش کی حکومت کو خبردار کیا۔ خبررساں ادارےAFP نے مانیٹرنگ اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اپنے دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ ڈھاکہ حکومت اپنے کچھ فوجی افغانستان بھیج کر اپنے عوام کو اس جنگ میں نہیں دھکیلیں گے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے اقوام متحدہ کے کئی امن مشنز کے لئے اپنے فوجی مختلف مقامات پر تعینات کر رکھے ہیں ۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں