1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش منعقدہ سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان

2 جون 2008

فاسٹ باؤلر محمد آصف فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شامل جبکہ شعیب اختر سولہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت کی قومی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/EBEl
تصویر: AP

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ پاکستان اپنے روایتی حریف بھات کے ساتھ دس جون کو میچ کھیلے گا اور اس ٹونامنٹ کا فائنل چودہ جون کو ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ سلیکشن بورڈ نے جن سولہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ان میں کپتان شعیب ملک، سلمان بٹ، محمد یوسف، یونس خان، ناصر جمشید، شاہد خان آفریدی، مصباح الحق، کا مران اکمل، محمد آصف، عمر گل، سہیل تنویر، راؤ افتخا ر، وہا ب ریاض، فواد عالم، با زید خان، اور نعمان اللہ شامل ہوں گے۔