1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بچوں کے ساتھ زیادتی دکھانے والی سائٹس کی بندش، جرمن پارلیمان میں بحث

احمد ولی اچکزئی25 مارچ 2009

جرمن پارلیمان میں انٹرنیٹ کے اُن صفحوں کے بند کرنے کے امکانات پر بحث ہوگی، جن میں ایسے تصویری مواد شائع کئے جاتے ہیں جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتوں کو دکھاتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/HJBt
جرمنی میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والی چند کمپنیوں نے حکومت کی اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہےتصویر: picture-alliance / dpa

جرمن حکومت چاہتی ہے کہ انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں کی مدد سے بچوں کی برہنہ اور غیراخلاقی تصاویردکھانے والے انٹرنیٹ صفحات کو بلوک کیا جائے۔ خاندانی امور کی جرمن وفاقی وزیر اُرزولا فون ڈیر لایین کا کہنا ہے کہ بچوں کی برہنہ تصاویر ایک ابتدائی نشے کی طرح ہوتی ہیں۔ جو لوگ انٹرنیٹ میں ان تصاویر یا فلموں کو مسلسل دیکھتے رہتے ہیں، انہیں نشے کی طرح اس کی عادت ہوجاتی ہے اور وہ رفتہ رفتہ ان تصاویر کو حقیقت میں بدلنے کی کوششیں شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے جنسی زیادتیوں کے شکار ہوتے ہیں، انھیں اغوا کرلیا جاتا ہے یا انہیں زیادتی کے بعد قتل کردیا جاتاہے۔ اب جرمن حکومت چاہتی ہے کہ کم ازکم انٹرنیٹ ميں اُن صفحوں کو بلاک کردے، جن پر اس قسم کا موادموجود ہوتا ہے۔

Deutschland Verbrechen Kinderpornographie
کرسچین سوشل یونین پارٹیCSU سے تعلق رکھنے والے خاندانی اُمور کے ماہر سیاستدان یوہانس زینگ ہامرکہتے ہیں بچوں کی حفاظت کے لئے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔تصویر: AP

کرسچین سوشل یونین پارٹیCSU سے تعلق رکھنے والے خاندانی اُمور کے ماہر سیاستدان یوہانس زینگ ہامرکہتے ہیں بچوں کی حفاظت کے لئے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔ ان کے بقول وہ انٹرنیٹ میں غیرمضر طریقے سے تقسیم کی جانے والی تصاویر کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ اُن تصاویر کی بات کررہے ہیں جن کی وجہ سے انتہائی سنگین جرائم اور تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اس قسم کے سائٹس کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

BdT Kinder protestieren gegen Kinderpornografie auf den Philippinen
دنیا بھر میں کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی ایسی سائٹس کی بندش کا مطالبہ کررہی ہیںتصویر: AP

جرمنی میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والی چند کمپنیوں نے حکومت کی اس تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اگر جرمن حکومت انٹرنیٹ مہیا کرنے والی ان کمپنیوں کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچتی ہے تو آئندہ جرمنی میں اس قسم کی سائٹس پر صرف خالی صفحے نظر آئیں گیں جن پر تنبیہ لکھی ہوگی۔

آج جرمن پارلیمان میں وفاقی وزیر برائے خاندانی امور کی تجویزوں کوزیر لایا جائے گا۔ اس موضوع پرآئندہ کے لئے حکومتی حکمت عملی تجویز کی جائے گی۔