1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی جیل میں پاکستانی شہری خالد محمود کی پراسرار موت کن حالات میں ہوئی؟

13 مارچ 2008

پاکستانی دفترخارجہ نے بھارتی جیل میں پاکستانی شہری خالد محمود کی پر اسرار موت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس سلسلے میں بھارتی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYDt
کیوبا میں امریکی بحری فوجی ٹھکانے گوانتانامو بے میں ایک قیدی انتظار میں
کیوبا میں امریکی بحری فوجی ٹھکانے گوانتانامو بے میں ایک قیدی انتظار میںتصویر: AP

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے سے خیر سگالی کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ترجمان نے کہا پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی جیلوں میں 35 برسوں تک قید رہنے والے کشمیر سنگھ نامی بھارتی شہری کو اس امید کے ساتھ رہا کردیا تھا کہ بھارتی حمکام اس اقدام کا مثبت جواب دیں گے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں خالد محمود کی پراسرار موت کی وجوہات جاننے کے لئے فوری طور پر تفصیلی انکوائری کے مطالبے کے علاوہ میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

بارہ فروری کو بھارت کی ایک جیل میں جواں سال پاکستانی شہری خالد محمود کی پراسرار حالات میں موت واقع ہوئی لیکن بھارت نے محمود کی لاش ابھی حال ہی میں پاکستانی حکام کے حوالے کی۔لواحقین کا الزام ہے کہ بھارتی جیل میں محمود کو جسمانی اذیتیں دے کر مارا گیا۔