1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی زیرانتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ، ایک شہری ہلاک

24 اپریل 2010

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس نے واقعے میں عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/N5Mq
تصویر: AP

اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے اور فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر دو فوجی گاڑیوں کو نذرآتش بھی کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب فوجی چیواں کیلر کے گاؤں سے مسلح عسکریت پسندوں کےگزرنے کی اطلاع پر گھات لگائے بیٹھے تھے اور ’مشتبہ سرگرمیوں‘ کے بعد انہوں نے وہاں فائرکھول دیا۔

اس واقعے کے بعد مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوجی قافلے کا گھیراؤ کر لیا۔ اس فوجی قافلے کو علاقے سے نکالنے کے لئے دیگر فوجیوں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے واقعے میں چار شہری زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے ڈوڈہ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند تنظیم کے دو جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان