1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی سیاستدان اب انٹر نیٹ پر دستیاب

16 نومبر 2008

بھارت میں پہلی مرتبہ ایک ایسی ویب سائیٹ بنائی گئی ہے جس میں تمام بھارتی سیاستدانون کے پروفائل شامل ہیں۔ اب ووٹرز اس ویب سائیٹ کی مدد سے اپنے حلقوں میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کی کارکردگی بھی جانچ سکییں گے۔

https://p.dw.com/p/Fvhs
تصویر: AP

بھارت میں ان دنوں انتخابات کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ کئی ریاستوں میں اسمبلیوں کے لئےووٹ ڈالے جا رہے ہیں، کئی ریاستوں میں چند ہفتوں بعد پولنگ ہو گی، جبکہ آئندہ سال عام انتخابات ہونا طے ہیں۔

ایسے میں ووٹروں کو ان کے حلقوں میں کھڑے امیدواروں کے بارے میں انہیں صحیح طور پرباخبر رکھنے کےلئے، ایک غیر سرکاری تنظیم نے جرمن تھینک ٹینک تنظیم فریڈرش نورمڈ فاونڈیشن کی مدد سے ایک ایسی ویب سائیٹ ترتیب دی ہے جس میں بھارت کےتمام سیاستدانوں کے پروفائل تو شامل ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ تمام سیاستدانوں کی بطور ایم ایل اے کیا کارکردگی رہی ہے وہ بھی مفصل طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس ویب سائیٹ کا مقصد یہ ہے کہ بھارتی ووٹر یہ جان سکیں کہ کس امیدوار کا کیا پروفائل ہے اوراس نے گزشتہ دور میں اسمبلی میں کیا کارکردگی دکھائی ہے تاکہ ووٹرز اپنے نمائندگان کو چنتے وقت اندازہ لگا سکیں کہ آیا وہ مستقبل میں ان کے مسائل حل کرنے کے قابل ہو گا یا نہیں۔ اس ویب سائیٹ کے آغاز پر ہی یہ سائیٹ تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔