1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بھارتی فوج کی فائرنگ سے‘ تین پاکستانی فوجی ہلاک

1 ستمبر 2011

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات فوجیوں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین فوجی مارے گئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/12RQp
ایک بھارتی فوجیم فائل فوٹوتصویر: AP

جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ وادیء نیلم میں فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب پاکستانی فوجی ایک چوکی سے دوسری چوکی کی طرف جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے ’بلااشتعال‘ فائرنگ کی۔

اطہر عباس نے تین پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے فائرنگ کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی طرف سے اچانک فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔ اطہر عباس نے مزید کہا کہ اس معاملے کو بھارت کے مقامی فوجی کمانڈوں کی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔

Pakistan Militärsprecher Athar Abbas in Rawalpindi
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباستصویر: AP

دوسری طرف بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ پاکستانی فوج کی طرف سے شروع ہوئی۔ بھارتی فوج کے ترجمان جے ایس برار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ’پاکستانی فوجیوں نے فائرنگ کا آغاز کیا، ہم نے صرف اس کا جواب دیا۔ بدھ کی صبح پاکستانی فوج نے مارٹر گولے برسائے، جب ہمارے دستوں نے اس کا جواب دیا تو فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا‘۔

اگرچہ جنوبی ایشیا کے ان دونوں ہمسایہ ممالک نے اس علاقے میں فائر بندی کا ایک معاہدہ کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود دونوں ہی ایک دوسرے پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں