1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی کابینہ میں رد و بدل، خاتون وزیر دفاع شامل

عابد حسین
3 ستمبر 2017

بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کی ایک خاتون رکن کو وزارتِ دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر خزانہ ہی دفاع کی وزارت بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

https://p.dw.com/p/2jHbn
Deutschland Hannover Messe 2015 Industriemesse
تصویر: DW/Z.Abbany

نرملا سیتا رامن کو بھارت کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ نئے وزیر دفاع کی تعیناتی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بھارت کی اپنے ہمسایہ ملکوں چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی پیدا ہے۔ کوہِ ہمالیہ میں بھوٹان کی سرحد کے قریب چین کے ساتھ کشیدگی میں بظاہر کمی واقع ہو چکی ہے۔

نریندر مودی جرمنی میں: میرکل سے کابینہ کی سطح پر مذاکرات آج

مودی کابینہ کے اکتیس فیصد وزراء کو ’مجرمانہ مقدمات‘ کا سامنا

مودی حکومت تبدیلیوں کی خواہاں تاہم لائق سیاستدانوں کا فقدان

بھارتی کابینہ میں توسیع، نظر ریاستی انتخابات پر

نئے وزیر دفاع سے قبل مودی کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی وزارتِ دفاع کا اضافی بوجھ سنبھالے ہوئے تھے۔ وزیر دفاع بننے سے قبل نرملا سیتا رامن جونیئر وزیر تھیں اور وہ کامرس اور ٹریڈ کے محکموں کے ساتھ منسلک تھیں۔ وہ نریندر مودی کی کابینہ کی چھٹی خاتون وزیر ہیں۔

Indien Finanzminister Arun Jaitley Haushalt 10.7.2014
بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ہمراہ سابقہ وزیر مملکت اور موجودہ وزیر دفاع نرملا سیتا رامنتصویر: picture-alliance/dpa

خاتون وزیر دفاع نے منصب سنبھالنے کے بعد کہا کہ بھارتی سلامتی کے لیے مقرر وزراء کی کمیٹی میں دو خواتین شامل ہیں اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ ملکی سلامتی کے تحفظ میں شریک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں خواتین کے بااختیار ہونے سے دوسرے ملکوں کو ایک واضح پیغام دیا گیا ہے۔

بھارت میں نسلی تعصب، افریقی بھی متاثر

بھارت میں سابق مقتول وزیراعظم اندرا گاندھی دو مرتبہ قائم مقام وزیر دفاع مقرر کی گئی تھیں۔ اس طرح نرملا سیتا رامن باضابطہ طور پر بھارت کی پہلی خاتون وزیر دفاع ہیں۔

نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں شامل ریلوے کے وزیر سریش پربھو کو فارغ کر دیا ہے۔ پربھو نے گزشتہ ماہ کے دوران ریل گاڑی کے ایک حادثے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس حادثے میں دس افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اُن کی جگہ اب جونیئر وزیر پیوش گوئل کو ریلوے کی مکمل وزاروت سونپی گئی ہے۔ بھارت کی وزارتِ ریلوے کے ملازمین کی تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے۔

وزیراعظم نے چار جونیئر وزراء کو کابینہ میں شامل کیا ہے۔ مودی نے سن 2014 میں الیکشن جیت کر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور یہ اُن کی کابینہ میں تیسرا ردوبدل ہے۔ مودی نے نئے وزراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہانت اور بردباری یقینی طور پر حکومت کو عوام کے لیے مزید مفید بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔