1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز

22 ستمبر 2008

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/FMlK
آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈزتصویر: AP

رواں سال کے آغاز میں بھارت کے دورہ آسٹریلیا میں آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز اور ہربھجن سنگھ کے درمیان پیش آنے والے نسلی تعصب کے واقعے کے بعد سیریز کا مزہ کرکرہ ہو گیا تھا۔

آسٹریلوی کپتان نے بھارت کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل ریفریوں کی میٹنگ میں بہت سے معاملات زیر بحث آئیں گے، انہیں امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سیریز کے دوران اچھی اسپرٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ چند ٹیسٹ میچز انتہائی دلچسپ اور نتیجہ خیز ثابت ہوچکے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان نے ہفتے کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ماہرین نے آسٹریلیا کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن بھارت کا دورہ کرنے کے مثبت اشارے ملے تھے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز نو اکتوبر سے بنگلور میں ہو گا۔