1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ، پاکستان باہر

3 جولائی 2008

پاکستان میں جاری ایشیاکرکٹ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی جبکہ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ بھارت اور سری لنکا چھ جولائی کو مد مقابل ہوں گے

https://p.dw.com/p/EVz9
مین آف دی میچ بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونیتصویر: AP

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو تین سو نو کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے کپتان جے وردھنا اور سلوا نے پچاس پچاس جبکہ Chamara Kapugedera نے پچھتر رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے اشانت شرما کامیاب ترین باؤلر رہے جنہوں نے پچپن رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی طرف سے سلامی بلے بازوں شہواگ اور گوتم گھمبیر نے اعلی کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی اینگز کی شراکت میں بانوے رنز بنائے۔ شہواگ نے انفرادی طور بیالیس جبکہ گھمبیر نےاٹھاسٹھ رنز بنائے۔

اس کے بعد سریش رائنا اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی شراکت نتے بھارت کو کامیابی دلائی۔ دھونی نے سڑسٹھ اور رائنا نے چون رنز سکور کئے جبکہ یوراج سنگھ چھتیس اور شرما بائیس رنز پر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی طرف سے کامیاب ترین باؤلر مرلی دھرن رہے جنہوں نے چوالیس رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ میچ کے بہترین کھلاڑی بھارتی کپتان دھونی قرار پائے۔