1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

بھارت ایک ’خفیہ جوہری شہر‘ تعمیر کر رہا ہے، پاکستان

بینش جاوید
9 فروری 2017

پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت ایک ’خفیہ جوہری شہر‘ تعمیر کر رہا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک پورا شہر جوہری ہتھیاروں اور بین الابراعظمی میزائلوں کی تیاری کے لیے قائم کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/2XFAN
Pakistan der Sprecher des Aussenministeriums Nafees Zakaria
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

جمعرات کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریہ نے یہ بات ایک پیرس کانفرنس میں کہی گئی، تاہم اس حوالے سے کوئی شواہد یا ثبوت پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہ بھارت مسلسل بین الابراعظمی میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے اور یہ خطے میں طاقت کے تواز ن کو خراب کر رہا ہے۔ پاکستان بارہا اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ چکا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی اٹامک انرجی کمیشن کے مرتب کردہ اصولوں کے  مطابق اپنا سول جوہری پروگرام مرتب کرنا چاہیے۔

 بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ بھارت ایک جوہری شہر تعمیر کر رہا ہے، بے بنیاد ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا،’’ پاکستان دہشت گردی کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کہہ رہا ہے۔‘‘

نفیس ذکریہ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ،'' پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں متنازعے علاقے کشمیر میں پرتشدد واقعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک دعویٰ کرتے ہیں کہ کشمیر ان کی سرزمین کا حصہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹیمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔