1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: بیوی کے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھنے والا شخص گرفتار

13 دسمبر 2010

بھارت میں ایک سافٹ ویئر انجینیئر کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے دو ماہ سے فریزر میں رکھے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QXCF
تصویر: AP

بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاری دہلی سے 250 کلو میڑ دور Dehradun کے علاقےسے اس وقت عمل میں آئی، جب ملزم کے گھر میں رکھے ڈیپ فریزر سے پولیس کو ایک بیگ ملا جس میں مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے رکھے ہوئے تھے۔

BdT Bombenanschlag in Indien
بھارت کے شمالی ریاستوں میں خواتین پر تشدد کے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیںتصویر: AP

پولیس کے مطابق 37 سالہ ملزم راجیش گولاٹی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 17 اکتوبر کو اپنی بیوی انوپما کو جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے سینیئر افسر کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب انوپما کی کئی روز کی گمشدگی کے بعد اس کے خاندان نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔

تحقیقات کے مطابق گولاٹی نے اپنی بیوی کو گلا دبا کے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ان ٹکڑوں کو ڈیپ فریز میں ڈال رکھا تھاجہاں سے وہ روز چند ٹکڑے نکال کر شہر کے ویران علاقوں میں ٹھکانے لگا آتا۔ پولیس کے مطابق راجیش اپنی بیوی اپنے دو بجوں سمیت دو سال قبل ہی امریکہ سے واپس بھارت لوٹا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادراہ برائے پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی دو تہائی شادی شدہ خواتین گھریلو تشددکا شکار ہیں اور 15 سے 49 سال کی عمر کی 70 فیصد خواتین گھروں میں زیادہ تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبے بہار، یو پی، ایم پی اور دیگر شمالی ریاستوں میں خواتین زیادہ گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں