1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں دس ڈالر کا لیپ ٹاپ بنانے کی تیاری

17 فروری 2009

بھارت میں ان دنوں 10 ڈالر قیمت والے لیپ ٹاپ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اتنی کم قیمت کے عوض ایک لیپ ٹاپ واقعی بہت سستا کمپیوٹر ہوگا۔ کم ازکم توقع یہی کی جارہی ہے۔

https://p.dw.com/p/Gon1
جرمنی میں سو ڈالر کا لاپ ٹاپ متعارف کرایا جا چکا ہےتصویر: AP

نئی دہلی میں الیکٹرونک مصنوعات کے ایک تاجر کہتے ہیں کہ ''ایک لیپ ٹاپ صرف پانچ سو روپے میں بیچنا واقعی کمال کی بات ہے۔ خاص طور پرنوجوان نسل کے لئے یہ ممکن ہوسکے گا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر سکے۔''

لیکن کیا یہ لیپ ٹاپ واقعی دس ڈالر یا 500 بھارتی روپے میں بیچا جاسکے گا۔ بہت سے لوگوں کو اس پرشک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اتنا سستا کمپیوٹر بنانا ممکن ہی نہیں ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شعبے کی ایک مشہورویب سائٹ پریہ بھی کہا گیا کہ اتنا کم قیمت لیپ ٹاپ تیار کرنے کی خواہش قابل تعریف ہے لیکن عملا ایسا کرسکنا ممکن نہیں ہے۔

بہت سے حلقے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دس ڈالرمیں تو کسی لیپ ٹاپ کی سکرین بھی تیار نہیں ہوسکتی۔ اسی طرح کی سوچ کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی ہی میں اپنا کاروبار کرنے والے ایک شہری کہتے ہیں

'' آج کے نوجوان ہروہ کام کرنا چاہتے ہیں جو ممکن ہے۔ وہ کمپیوٹڑ پر ویڈیوکانفرنسیں، انٹرنیٹ کا استعمال، گانے سننا اور فلمیں دیکھنا، سبھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ کوئی بھی یہ سب کچھ صرف پانچ سو روپے میں حاصل نہیں کر سکتا۔''

India Institute of Technology کے ایک پروفیسر پنکھج جلوٹے کہتے ہیں کہ یہ لیپ ٹاپ ایسا ہرگز نہیں ہو گا جیسا کہ لوگ سوچ رہے ہیں۔ لیکن یہ سستا ضرور ہوگا ۔ ترقی پذیرملکوں میں قیمتیں زیادہ جبکہ مغربی دنیا میں معیارزیادہ اہم ہوتا ہے۔ پروفیسر جلوٹے کے بقول دس ڈالر کے لیپ ٹاپ کی کہانی بھی ایسی ہی ہے۔

کیا بھارتی صنعتی ادارے اس کمپیوٹر کی تیاری کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوئی بڑی چھلانگ لگا سکیں گے؟ اس پر بہت سے لوگوں کو شک ہے۔ بھارتی اخبار Times of India نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں لکھا کہ بہت سے ماہرین کو یقین ہے کہ کبھی نہ کبھی وہ ایسا ایک بہت سستا لیپ ٹاپ بنا لیں گے۔ اخبار کے مطابق فی الحال دس ڈالر قیمت والا یہ لیپ ٹاپ کوئی یقینی پیش رفت نہیں، بلکہ ایک ایسی خواہش ہے جس سے دل تو خوش کیا ہی جاسکتا ہے۔