1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں ریالٹی شوز پر کریک ڈاؤن

18 نومبر 2010

بھارتی حکومت نے دو ٹیلی وژن چینلز پر نشر کئے جانے والے ’ریالٹی شوز‘ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شوز رات گیارہ بجے کے بعد نشر کئے جائیں کیونکہ ان میں Adult Content بھی شامل ہوتا ہے۔

https://p.dw.com/p/QCDI
راکھی ساونت، ریالٹی شوز کی ایک معروف سٹارتصویر: UNI

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزرات برائے براڈکاسٹنگ و انفارمیشن نے ٹیلی وژن چینلز کو نوٹس بھیج دیا ہے کہ ایسے شوز، جن میں بالغ مواد شامل ہوتا ہے، وہ رات گیارہ اور صبح پانچ بجے کے درمیان ہی نشر کئے جا سکتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں ’بگ برادر‘ کا بھارتی ورژن ’بگ بوس‘ اور ’راکھی کا انصاف‘ نامی ریالٹی شوز پر کافی تنقید دیکھنے میں آئی تھی۔ بھارتی حکام کے مطابق ان شوز میں متنازعہ مناظر اور زبان کے استعمال کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق انہیں ان پروگراموں کے بارے میں بے انتہا شکایات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ان پروگراموں کا وقت تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Pamela Lee Anderson - Baywatch
پامیلہ اینڈرسن، حکام کے مطابق شہریوں کی جانب سے ان ریالٹی شو سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa

خبر رساں ادارےIANS کے مطابق بھارتی حکام نے بدھ کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ اب ایسے تمام ٹیلی وژن ریالٹی شوز، جن میں متنازعہ زبان کا استعمال کیا گیا ہو یا پھر بالغ مناظر ہوں دن کے وقت نہیں دکھائے جا سکتے۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ ان شوز میں دکھایا جانے والا مواد بچوں کے لئے مناسب نہیں ہے، اس لئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

بھارتی حکام کی طرف سے یہ فیصلہ اسی دن کیا گیا ہے، جس دن Baywatch کی سابقہ سٹار پامیلہ اینڈرسن بھارتی ریالٹی شو ’بِگ بوس‘ میں شرکت کے لئے بھارت پہنچیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں