1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کی آسٹریلیا میں تاریخی فتح

4 مارچ 2008

بھارت نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں سہ فریقی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ برسبن میں کھیلے گئے دوسرے فائنل میں اس نے دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/DYMI

دونوں میچوں کی فتح میں سچن ٹینڈولکر نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔پہلے میچ ٹینڈولکر نے سینچری اور دوسرے میں اکانوے رنز بنائے ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم سیم اکرم کی کپتانی میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 258 رنز اسکور کئے ۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کا آغاز انتہائی ماسوس کن رہا ۔ اس کے تین کھلاڑی 32 رنز پر پویلین پہنچ چکے تھے۔اس کے بعد کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔ بھارت نے فتح نو رنز سے حاصل کی۔

مجموعی طور پر بھارت کا یہ دورہ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے درمیان تنازعات اوربری ایمپائرنگ سے متاثر رہا ہے۔ہر بھجن سنگھ اورSymondکے درمیان الفاظ کی جنگ خاصی شدید ہو گی تھی اور اس کشیدگی کے باعث یہ دورہ منسوخی کے قریب پہنچ گیا تھا۔ جب انٹر نیشنل کرکٹ کاؤ‎ نسل نے ایک مصالحت کار کے تعاون سے دونوں ٹیموں کے کپتان ایک سمجھوتے پر پہنچے تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی طرف سے کپتانی انیل کمبلے نے کی اور ایک روز میچوں کے لیئے کپتان وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی تھے۔ مہندر سنگھ دھونی بھارت کے لیئے خاصے خوش قسمت کپتان ثابت ہوئے ہیں،انہوں نے ٹونٹی ٹونٹی کا عالمی کپ میں پاکستان کو ہر ایا تھا ۔گزشتہ دنوں میں بھارتی کرکٹ کے لیئے یہ دوسری اچھی خبر ہے۔اس سے قبل انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیم یوتھ ورلڈکو جیتی تھی۔