1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کے شہری اور دیہی علاقوں کے مابین خلیج

21 جون 2006

بھارتی حکومت کا ارادہ ہے کہ سال رواں کے دوران ملک میں معیشی ترقی کی سالانہ شرح8فیصد کے قریب رہے لیکن اس ترقی کے پس منظر میں ملکی منصوبہ بندی کمشن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان پائی جانے والی خلیج اور بھی وسیع ہوتی جارہی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYL4
الہٰ آباد میں مٹی کے برتن بیچنے والا ایک شہری
الہٰ آباد میں مٹی کے برتن بیچنے والا ایک شہریتصویر: AP

یہ صورت حال اتنی سنجیدہ نوعیت کی ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ جون کے آخر میں ملک کے مختلف دیہی اور پسماندہ علاقوںکا ایک دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ دوسری طرف یہ اعدادوشمار بھی تشویشناک ہیں کہ گذشتہ تقریباً سات آٹھ برسوں کے دوران قریب25ہزار بھارتی کسان اپنی غیر تسلی بخش مالی حالت اور انتہائی محرومی کی زندگی سے تنگ آکر خود کشی کر چکے ہیں۔

اسی لئے اب ماہرین کی سطح پر یہ بحث اور بھی شدید ہو گئی ہے کہ ترقی اور وسائل کی اس غیر مساوی تقسیم کو کس طرح کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔