1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھوٹان کی سیاسی تاریخ میں پارلیمانی انتخابات

24 مارچ 2008

بھوٹان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے رائے دہنگان نے پہلی جمہوری پارلیمان کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔

https://p.dw.com/p/DYDG
تصویر: DW-Montage

انتخابی کمیشن کے حکام کے مطابق ان انتخابات میں Peace and Prosperity نامی سیاسی جماعت نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔اس جماعت کو پارلیمان کی کل 47 نشستوں میں سے 44 پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Peace and Prosperity پارٹی کی حریف جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بقیہ تین سیٹیں حاصل کیں۔اس جماعت کی سربراہی موجودہ بادشاہ کے چچا کررہے ہیں۔انہیں اپنے حلقہءانتخابات میں شکست ہوئی۔

انتخابات کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد خود بھوٹان کے عوام کو بھی حیرت ہوئی۔الیکشن حکام کے مطابق انتخابات میں ووٹر ٹرن آﺅٹ 80 فی صد رہا۔

اس ہمالوی ریاست میں برسوں سے بادشاہت کا نظام رائج رہا ہے۔