1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بہترین مئیرمصطفیٰ کمال؟

10 نومبر 2008

امریکی اسٹیٹ گروپ کے تحت شائع ہونے والے فارن پالیسی میگزین کے مطابق جرمن دارلحکومت برلن کے میئر Klaus Wowereit اور اور چینی شہر، چونگ کنگ کے میئر Wang Hongju ساتھ، سید مصطفیٰ کمال بہترین میئر ہیں۔

https://p.dw.com/p/FqvR
کراچی میں واقع بانی پاکستان محمد علی جناح کا مزارتصویر: AP

میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ناظم سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی سے اپنے شہر کو بہترین جگہ بنا سکتا ہے اور یہ تینوں ناظمین اسی اصول کے تحت کام کر رہے ہیںِ۔

میگزین نے کہا ہے کہ 36 سالہ مصطفیٰ کمال ایک ایسے شہر کا انتظام چلا رہے ہیں جہاں امن و امان کی صورت حال کشیدہ رہی ہے۔ تاہم وہ شہر کا یہ تاثر تبدیل کرنے میں مصروف ہیں، وہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں، بین الاقوامی روابط بڑھا رہے ہیں جبکہ شہر کو سیاحتی مرکز بنانے میں بھی غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اپنے اہداف کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ وہ کراچی کو دبئی جیسا شہر بنانا چاہتے ہیں جبکہ گرین کراچی کے منصوبے کے تحت شہر وسیع پیماے پر درخت لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ درختوں کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کی منصوبہ بندی سے جاری شہری ترقی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے فلسفے کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔