1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بہتر جسمانی نشونما کے لیے سورج کی روشنی اہم ہے

24 اکتوبر 2011

جرمنی میں بچوں اور نوجوانوں کے طبی ماہرین کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بہتر جسمانی نشو نما کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو گھروں پر بٹھائے رکھنے کے بجائے کھلی فضاء میں کھیلنے کھودنے کی ترغیب دیں۔

https://p.dw.com/p/12xTy
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمن طبی ماہرین کی تنظیم کے ترجمان الرک فیگیلر کے بقول کھلی فضاء میں دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ہڈیوں میں معدنیات کے بہتر تناسب کے لیے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے۔ ان کے بقول وٹامن ڈی عمومی طور پر قدرتی غذائی اشیاء سے بہت کم مقدار میں حاصل ہو پاتا ہے اور سورج کی روشنی ہی اس کا سب سے بہت بڑا مآخذ ہے۔

ان کے بقول، ’انسانی جسم پر سورج کی روشنی پڑنے سے جسمانی ضرورت کا نوے فیصد وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے‘۔

مشاہدے سے پتہ چلا ہےکہ 11 تا 13 سال کی بچیوں اور 14 تا 17 سال کے بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔ برطانوی طبی ماہرین کے مطابق جن بچوں کے والدین انہیں کھلی فضاء میں کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں، وقت کے ساتھ ان میں گھر پر بیٹھ کر ٹیلی وژن دیکھنے یا کمپیوٹر کے سامنے وقت گزارنے کے رجحانات دیگر بچوں کے مقابلے میں خاصے کم ہوجاتے ہیں اور یوں وہ کھلی فضاء میں رہ کر زیادہ بہتر نشونما پاتے ہیں۔

Blick auf die schneebedeckten Berge, Tegernsee von einer Parkbank aus
موسم سرما کے دوران سورج کی الٹرا وائلٹ بی شعاوں کے اخراج میں کمی ہوجاتی ہےتصویر: AP

دنیا کے بیشتر حصوں میں اکتوبر تا مارچ کے دوران سورج کی الٹراوائلٹ بی شعاؤں کے اخراج میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس سے انسانی جسم کے اندر وٹامن ڈی کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے میں وہ افراد جو موسم گرما میں سورج کی روشنی میں خوب وقت گزار چکے ہوتے ہیں، انہیں کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی۔

فیگیلر کے بقول دن میں کم از کم 10 یا 15 منٹ تک سورج کی روشنی میں رہنا صحت کے لیے مفید ہے۔ اسی پس منظر میں جرمنی کی سوسائٹی برائے پیڈیاٹرکس اینڈ اڈولیسینٹ میڈیسن نے موسم سرما کے دوران وٹامن ڈی سے بھرپور ادویات کے استعمال میں اضافہ بھی تجویز کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں پہلے سے ہی وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک عام ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں