1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ اولمپکس: اختتامی منزل پر

Qureshi, Abid Hussain24 اگست 2008

جدید اولمکپس کا اور باب آج تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ بیجنگ اولمکپس کا اختتام ایک رنگا رنگ تقریب سے ہو رہا ہے۔ سن دو ہزار میں گرمائی اولمپکس کھیل برطانیہ کے شہر لندن میں ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/F3iR
بیجنگ اولمپکس کے پیراکی کے مقابلوں کا مقام جہاں امریکی پیراک مائکل فیلپس نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔تصویر: AP

بیجنگ اولمکپس تاریخ میں ایک خاص حوالے سے یاد رکھے جائیں گے کیونکہ کئی سالوں کے بعد طلائی تمغوں کے حصول میں امریکہ کی جگہ کسی اور ملک کو کامیابی حاصل ہو ئی ہے اور وہ ہے میزبان ملک چین۔ جس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اُس کے ملک کے ایتھلیٹس عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے ایتھلیٹس کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ پچھلے تین اولمکپس میں گولڈ میڈل کے حصول میں پہلے مقام پر رہا ہے۔ سن اُنیس سو بانوے کے بارسیلونا اولمپکس میں روس کو پہلی پوزیشن حاصل ہو ئی تھی اور امریکہ کو دوسری۔ بیجنگ اولمپکس میں روس تیسرے مقام پر ہے۔

China Peking Generalprobe für Olympia 2008
بیجنگ اولمپکس کے لوگو والا جھنڈاتصویر: AP

ایک بات واضح ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کو جس انداز میں آگے بڑھایا جاتا ہے اُس کا ثبوت بیجنگ اولمپکس مقالبے ہیں جہاں اب تک اِن اقوام کے مشاق ایتھلیٹوں نے کُل مِلا کر ڈیڑھ سو سے زائد گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ ترقی پذیر اور غریب ملک دور دور تک اِس مقابلے میں نہیں ہیں۔ گو چین کو ابھی تک ترقی پذیر ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے مگر حالیہ اقتصادی ترقی سے اُس سے کھیل میں سائنٹفک رویّوں کو پنپنے کا موقع ضائع نہیں کیا اور آج اُس کے ایتھلیٹس اپنی مثال آپ ہیں۔

Olympia, China, Peking, 2008, Gymnastik Team feiert den Gewinn der Goldmedaille
بیجنگ اولمپکس میں چین کی جناسٹک ٹیم جس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔تصویر: AP

اتوار کو اختتامی تقریب کے علاوہ بارہ ڈسپلن میں گولڈ میڈل کا فیصلہ ہونا ہے۔ اِن میں چھ باکسنگ مقابلوں کے علاوہ مردوں کی طویل فاصلے کی میراتھن بھی شامل ہے۔ چین کے انچاس طلائی تمغے ہیں اور امریکہ کے چونتیس، اِس اعتبار سے امریکہ کسی طور بھی چین کو پہلی پوزیشن سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ چار سال قبل ایتھنز منعقدہ اولمپکس میں امریکہ کو پہلی پوزیشن اور چین کو دوسری پوزیشن حاصل ہو ئی تھی۔ روس اِس بار بھی بیجنگ اولمپکس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

بیجنگ اولمپکس میں برطانیہ نے اُنیس گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ہیں اور وہ چوتھے مقام پر ہے۔ پانچویں پر جرمنی ہے جس نے سولہ طلائی تمغے جیتے ہیں۔ جرمنی کی کارکردگی خاصی متاثر کُن رہی ہے۔

بیجنگ اولمپکس میں کچھ ترقی پذیر ملکوں کی کارکردگی بھی انتہائی متاثر کُن ہے خاص طور سے جمیکا کی جس نے چھ گولڈ میڈل حاصل کئے۔ کینیا کے ایتھلیٹس اپنے ملک کے لسے چار طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اِسی طرح ایتھواپیا ہے، اُس کے پاس بھی چار گولڈ میڈل ہیں۔ اولمپک میرتھن ریس کو ایتھو اپیا کے ایتھلیٹ مسلسل چار اولمپکس مقابلوں میں جبت چکے ہیں۔ افراط زر کے بوجھ تلے دبے زمبابوے کے دامن میں بھی ایک طلائی نمغہ ہے۔ کینیا کے ایتھجلیٹ بھی چار گولڈ میڈل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

Olympia Leichtathletik 800m Frauen Hasna Benhassi aus Marokko Bronzemedaille
افریقی ملک کینیا کی ایتھلیٹ پامیلا جیلمو طلائی تمغے کے بعد، وکٹری سٹینڈ پرتصویر: Ap

بیجنگ اولمپکس الوداع ہونے کو ہیں۔ چین نے مثالی کھیلوں کا انعقاد کیا۔ آج آخری دِن باسکٹ بال کے لئے بھی گولڈ میڈل کا فیصلہ ہونا ہے۔ جس میں امریکہ کا مقابلہ سپین سے ہو گا۔ اِس سے پہلے امریکہ کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اُس نے آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دی۔ برازیل کی خواتین نے والی بال میں امریکی ٹیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے

پاکستان کسی بھی ڈسپلن میں کوئی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ ہاکی میں میڈل کی توقع کی جاتی تھی مگر وہ گئے زمانوں کی گم شدہ کہانی ہے۔ اب تو ہاکی کو پاکستان کے اندر مکمل طور پر زوال آ چکا ہے۔

Olympischen Sommerspiele 2012 in London - Reaktionen in London
سن دو ہزار بارے کے اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کا حق لندن کو ملنے پر لندن کے شہری سڑکوں پرتصویر: AP

ہر چار سال بعد ہونے والے گرمائی کھیلوں کا اگللا پڑاؤ لندن ہے اور یہ سن دو ہزار بارہ میں شیڈیول ہیں۔ لندن اولمپکس کے سلسلے میں تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ نئے اولمپک سٹیڈیم کی تعمیر سے لے کر کئی پہلووں پر کام جاری ہے۔ یہ کھیل ستائیس جولائی سے لے کر بارہ اگست تک جاری رہیں گے۔