1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ اولمپکس میں ایلیٹ ایتھلیٹکس مقابلوں کی شروعات

15 اگست 2008

اولمپک کھیلوں میں ایلیٹ ایتھلیٹکس مقابلے ہی ایک خاص اہمیت رکھتے ہبیں اور اِن کو اولمپک کی جان قرار دیا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/ExaH
ایلیٹ ایتھلیٹکس مقابلوں کا ایک ڈسپلن گولہ پھینکنا یا ہیمر تھروتصویر: dpa

بیجنگ اولمپک مقابلوں میں جمعے کے روز سے ایلیٹ ایتلیٹکس مقابلوں کا آغاز ہوا۔ اِس شعبے میں جو مقابلے شامل کئے جاتے ہیں اُن میں تیز دوڑنے یا سپرنٹ کے علاوہ تھالی پھینکنا یا ڈسکس تھرو، گولہ پھینکنا یا ہیمر تھرو، ڈنڈے سے ایک بلند مقام کو پھلانگنا یا پول والٹ، اونچی چھلانگ یا ہائی جمپ، لمبی چھلانگ یا لانگ جمپ، رکاوٹوں کی دوڑ اور طویل فاصلے کی دوڑ شامل ہو تی ہیں۔

Der Zehnkaempfer Andre Niklaus springt auf dem Dach des DB-Hochhauses am Potsdamer Platz in Berlin am Montag, 29. August 2005, aus dem Stand ueber eine Latte
ارنچی چھلانگ یا ہائی جمپ کا ایک منظرتصویر: AP

امریکہ کئی برسوں سے اِن مقابلوں کا پاور ہاؤس قرار دیا جاتا ہے۔ اِنہی مقابلوں میں امریکی ایتھلیٹس زیادہ تر طلائی تمغے جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اِسی وجہ سے کہا جا رہا ہےکہ ایلیٹ ایتھلیٹ مقابلوں میں امریکہ طلائی نمغوں کی دوڑ میں سبقت حاصل کر سکتا ہے۔ جمعہ کے روز تک چین کے پاس بائٍس سونے کے تمغے اور امریکہ کے پاس دس گولڈ میڈل تھے۔ جرمنی تیسری پوزیشن پر تھا۔

Carl Lewis
امریکہ کے کارل لوئیس اِن کو سپر ایتھلیٹ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔تصویر: AP

سن دو ہزار چار کے یونانی شہر ایتھنز میں منعقد ہونے اولمپک مقابلوں میں چین کو مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔ چین نے خاص طور سے جمناسٹک، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ میں اپنا سکہ جما لیا ہے۔ کئی دوسرے ملک چین کی کھیل کی دنیا میں بڑھتی قوت سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ بیڈ منٹن میں انڈونیشیا، انگلینڈ اور ڈنمارک کے اقتدار کو ختم کردیا اور ایسا ہی اور بہت سے کھیلوں میں کیا۔

بیجنگ اولمپکس کے ایلیٹ ایتھلٹکس مقالے انتہائی شاندار برڈز نیسٹ سٹیڈیم میں وقوع پذیر ہوں گے۔ برڈز ٹیسٹ سٹیڈیم کا اردو میں لفظی ترجمہ پرندے کے گھونسلے جیسا سٹیڈیم کرسکتے ہیں۔یہ سٹیڈیم مستقبل کے کئی امکانات کا احساس کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس میں نوے ہزار شائقین کے بیٹھنے گنجائش ہے۔ اِسی میں طے ہو گا کہ بیجنگ اولمپکس کا تیز ترین خاتون اور مرد ایتھلیٹ کون ہے۔ کون سب سے اونچی اور لمبی چھلانگ لگائے گا۔

Feuerwerk bei Eröffnungsfeier Olympia 2008
بیجنگ اولمکپس کے افتتاح کے موقع پربرڈز نیسٹ سٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہتصویر: AP

امریکی دستے میں تین ایتھلیٹوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ اُن میں ایڈم نیلسن، ریزے ہوفا اور کرسٹیان کینٹ ویل ہیں۔ تینوں ایتھلیٹوں کو انتائی سخت تربیت دی گئی ہے اور وہ اپنے مد مقابل ایتھلیٹوں کو سخت مقابلہ دیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اِن کی موجودگی میں کم از کم تین ایتھلیٹک ڈسپلن میں گولڈ میڈل جیتنا آسان نہیں ہو گا۔

Olympia 2008 Eröffnungszeremonie Polizist vor Stadion
برڈز نیسٹ سٹیڈیم کا باہر سے نظارہتصویر: AP

جمعہ کے دِن خواتین کی دس ہزار میٹر کی دوڑ بھی شیڈیول ہے جس میں ایتھو ایپیا کی ترونیش دیبابا کو پسندیدہ قراردیا جا ر ہا ہے۔

بیجنگ اولمپکس کے تیز ترین سپرنٹر کے مقابلوں کا بھی آغاز جمہ ہی کو ہو گا۔ البتہ حتمی یا فائنل مقابلے اتوار کو شیڈیول ہیں۔

Michael Phelps nach 200m Schmetterling Sieg Olympia
امریکی پیراک مائیکا فیلپستصویر: AP

امریکی پیراک مائیکل فیلپس کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے تمغوں میں کم از کم دو کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ فیلپس اب تک اولمپک مقابلوں میں گیارہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ ایتھنز میں چھ اور اب بیجنگ اولمکس میں پانچ طلائی نمغے وہ جیت چکے ہیں۔