1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

بیمار پاکستانی لڑکی کی سن لی گئی

بینش جاوید
25 اکتوبر 2016

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ایک چھ سالہ بیمار پاکستانی لڑکی کو ویزہ جاری کر دیا ہے تاکہ اس کا امریکا میں علاج ہو سکے۔ یہ بچی ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا ہے۔

https://p.dw.com/p/2Rgcb
Maria Pakistan US Botschaft Last Minute Visum USA
تصویر: picture alliance/AP Photo/B.K. Bangash

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ماریہ نامی اس لڑکے کے والد شاہد اللہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی تھی۔ شاہد اللہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور راولپنڈی میں ان کی ایک کارپٹ کی چھوٹی سی دکان ہے۔

شاہد اللہ گزشتہ چار برسوں سے  اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔ ماریہ ایک جنیاتی بیماری میں مبتلا ہے جسے ’مورکیو سنڈروم‘ کہتے ہیں۔ اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی دب جاتی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شاہداللہ، ان کی بیٹی ماریہ اور ان کی اہلیہ کا ویزا منظور کر لیا گیا ہے۔  ماریہ کا علاج ڈیلویئر میں ویلینگٹن ہسپتال میں کیا جائے گا۔ ہسپتال ماریہ کا بالکل مفت علاج کرے گا۔