1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیٹنگ کا اپنا جارحانہ انداز جاری رکھوں گا: ہیڈن

ڈوئچے ویلے ، بیورو رپورٹ26 اکتوبر 2008

آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن کوٹلہ میدان پر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آرہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FhJh

خراب فارم سے پریشان، آسٹریلوی ٹیم کے افتتاحی بیٹسمین، Matthew Hayden نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف نئی دہلی کے کوٹلہ میدان پر بھارتی میڈیم پیسر ظہیر خان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کی چار اننگز میں ظہیر خان نے ہیڈن کو تین مرتبہ پویلین کا راستہ دکھایا ہے۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
بھارتی کرکٹر مہالی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دورانتصویر: AP

چھتیس سالہ ہیڈن نے کہا کہ موہالی ٹیسم میچ میں ظہیر خان نے جس طرح ان کے آوٴٹ ہونے پر ردّعمل دکھایا اُس سے بھارتی بولر کی غیر مستقل مزاجی کا ثبوت ملتا ہے۔ آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ دلی ٹیسٹ میچ میں وہ چاہیں گے کہ ظہیر خان کے اسی رویے کا فائدہ اُٹھایا جائے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین بنگلور میں کھیلے جانے والے پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا جبکہ موہالی ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح حاصل کرلی تھی۔

اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان، انیل کمبلے نے بھی اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز کے تیسرے میچ کے لئے فٹ ہوں گے اور وہ دلّی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراٴونڈ پر اُترنے کے لئے بے تاب ہیں۔فیروز شاہ کوٹلہ، بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کا پسندیدہ میدان ہے۔ کاندھے میں چوٹ کے باعث کمبلے موہالی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ موہالی ٹیسٹ میچ میں ون ڈے ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کپتانی کے فرائض سر انجام دئے تھے ۔ اس میچ میں بھارت نے 320 رنز سے فتح حاصل کی۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ کون نئی دہلی کے کوٹلہ میدان پر فاتح ہو گا۔