1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بے نظیر بھٹّو کی پچپنویں سالگرہ

21 جون 2008

پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے اپنی مقتولہ قائد کی پچپنویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد ائیر پورٹ کو بے نظیر بھٹّو کے نام سے منسوب کرنے اور سزائے موت کے قیدیوں کی سزا معاف کرنے جیسے علامتی اعلانات کیے گئے۔

https://p.dw.com/p/EO2f
پاکستان کی ایک بڑی آبادی، خصوصاً غریب افراد کے لیے بے نظیر بھٹّو شہید کا درجہ رکھتی ہیںتصویر: AP

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان بے نظیر بھٹّو کی پچپنویں سالگرہ آج پاکستان بھر میں منائی گئی۔ یہ بے نظیر بھٹّو کے قتل کے بعد ان کی پہلی سالگرہ ہے۔ اس مناسبت سے تقریبات کا انعقاد پیپلز پارٹی کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ مرکزی تقریب بے نظیر بھٹّو کے آبائی گائوں گڑھی خدا بخش میں ہوئی جہاں پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری نے بے نظیر بھٹّو کی قبر پر پھول چڑھائے۔

Bildgalerie Pakistan Benazir Bhutto mit Familie 1978
بھٹّو خاندان کی ایک یادگار تصویر۔ بے نظیر کے ناقد ان کو زولفقار علی بھٹّو کے نظریات سے انحراف کرنے اور غیر عوامی سیاست کرنے والا ایک لیڈر تصوّر کرتے تھے۔تصویر: AP


بے نظیر بھٹّو کے انتقال کے بعد پیپلز پارٹی کی سیاست میں کیا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں؟ بے نظیر بھٹّو کی سیاسی وراثت اور پیپلز پارٹی کے ارتقائی سفر کی مناسبت سے جب ہم نے بات کی سویڈن میں مقیم پاکستان لیبر پارٹی کے نمائندے فاروق سلہریا سے تو انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹّو کی قیادت میں پیپلز پارٹی اپنا عوامی رنگ کھو چکی تھی۔