1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تعلیم مستقبل کی ضامن ہے

22 مارچ 2010

ڈیڈکٹا Didacta یورپ میں تعلیم کے شعبے کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ ہرسال جرمنی میں سجایا جانے والا یہ میلہ گزشتہ برس کے مقابلے میں نمائش کنندگان کی تعداد کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کی شرکت کے لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔

https://p.dw.com/p/MXwT

سالانہ تعلیمی میلے Didacta کی وجہ سے جرمن شہر کولون کی نمائش گاہ میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دکھائی دی۔ یہ میلہ سولہ مارچ سے شروع ہو کر بیس تاریخ تک جاری رہا۔ اس مرتبہ ڈِیڈَکٹا کا موٹو تھا ’تعلیم مستقبل کی ضامن ہے‘۔ یورپ کے تعلیمی شعبے کے اس سب سے بڑے میلے میں آٹھ سو سے زائد نمائش کننددگان شریک تھے۔ یہ تعداد گزشتہ برس ہننوورمیں ہونے والے میلے کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ تھی۔

Deutschland Bildungsmesse Didacta in Köln
پیناسونک کے وائٹ بورڈ کو اساتذہ اور طلبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہےتصویر: Koelnmesse

ڈیڈکٹا اساتذہ، طلبہ اور پیشہ ورانہ تربیت دینے والے اداروں کو اس شعبے میں ہونے والی ترقی سے آگاہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ والدین کی دلچسپی کی بھی بہت سی چیزیں وہاں موجود تھیں۔ اس میلے کومختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، کنڈر گارٹن، اسکول اوراعلیٰ تعلیمی ادارے اس کے علاوہ پیشہ وارانہ تربیت کے ادارے، تربیت کے نئے مواقع اور ایک جگہ تو طلبہ کو مستقبل کے بارے میں صرف مشورے دئے جا رہے تھے۔

سولہ سے بیس تاریخ کے درمیان ڈیڑھ ہزار سے زائد لیکچرز، ورکشاپس اور ڈسکشنز کا اہتمام کیا گیا۔ ان میں سے زیادہ ترمیں تعلیمی شعبے سے متعلق سیاست، نوجوانوں میں تشدد کے رجحان میں اضافے، اسکولوں میں اسلام کی تعلیم اوراندھا دھند فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں تھے۔ ان موضوعات پر لیکچرزدینے کے لئے جرمنی کے علاوہ کئی دوسرے یورپی ممالک سے شخصیات بھی اس میلے میں شریک تھیں۔

Dieses Bild wurde im Hannover Messe Didacta 2009 gemacht. Hier sind die Besucher zu sehen. Foto: Abha Mondhe
گزشتہ برس ہنوور کے مقابلے میں کولون میں بیس فیصد نمائش کنددگان نے شرکت کیتصویر: DW/Abha Mondhe

سب سے زیادہ نمائش کنندگان اسکول اوراعلیٰ تعلیمی اداروں کے شعبے کے لئے مخصوص ہال میں موجود تھے۔ ان کی تعداد پانچ سو بنتی تھی۔ یہاں جرمنی کے مختلف پبلشرز، اسٹیشنری کی کمپنیوں سے لے کرمشہور جاپانی کمپنی کے سیو اور پیناسونک کے اسٹال بھی تھے۔ ان میں کیلوکولیٹرز کی جدید اقسام سے لے کی، نئی پینسلوں تک بہت سے مصنوعات متعارف کرائی گئیں۔ پیناسونک کے اسٹال پرایک بہت بڑا سا وائٹ بورڈ رکھا ہوا تھا۔

پیناسونک یورپ کی پروڈکٹ مینیجر نے بتایا کہ یہ ایک نٹرایکٹوو بورڈ ہے۔ پیناسونک کے وائٹ بورڈ پرانگلیوں سے لکھا جا سکتا ہے۔ اس پرایک وقت میں تین افراد کام کر سکتے ہیں۔ اس پرنہ صرف نوٹ لکھے جا سکتے بلکہ انہیں Save یا محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسے تعلیم کے شعبے کو نظرمیں رکھتے ہوئے، اساتذہ اور طلبہ کے لئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی دوسرے یورپی ملک میں یہ منصوبہ اتنا کامیاب نہیں ہے جتنا کہ برطانیہ میں۔ اس پر کام کرنا انتہائی آسان ہے۔ اس میں ایک سوفٹ ویئرنصب کیا گیا ہے، جسے اپڈیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ تصویریں بنا سکتے ہیں، چیزوں کو زوم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ جملوں اورالفاظ کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس بورڈ کی اوربھی بہت سی خصوصیات ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ٹیچرز کے لئے Easy Teach نامی ایک اضافی سوفٹ ویئر بھی موجود ہے۔

ڈیڈکٹا میں اس مرتبہ E Lerning پربھی بہت زیادہ توجہ دی گئی۔ اس حوالے سے کئی ڈیجیٹل اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے، جن میں’ بیسٹ پریکٹس ڈے‘ کی طرح کی مختلف ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ اس کے علاوہ کئی اسکولوں کے طلبہ نے تھیٹر اور مختلف پرفارمنس بھی پیش کیں۔ ہرہال میں تحفے تحائف تقسیم کرنے کے علاوہ ایک سال تک کی مفت پبلیکیشنز، کمپیوٹر اورلینگویج کورس کے لئے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے۔

Bildungsmesse didacta
تعلیم کے شعبے کی وفاقی جرمن وزیر انیٹے شوان نے ڈیڈکٹا کا افتتاح کیا تھاتصویر: picture alliance/dpa

یورپ میں تعلیم کے شعبے کے اس سب سے بڑے میلے میں شریک مستقبل کی ان تینوں اسکول ٹیچرز کے ساتھ ساتھ زیادہ تر افراد بہت مطمئن نظر آئے۔ اور آتے بھی کیوں نہیں، بہت ہی منظم طریقے سے تمام انتظامات کئے گئے تھے۔ نمائش گاہ کے اندر ہر ہال کے دروازے پرمعلومات فراہم کی جا رہی تھیں۔ اس میلے کا افتتاح جرمنی میں تعلیم کے شعبے کی وفاقی وزیرAnnette Schavan اور صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں وزیراسکولBarbara Sommer نے منگل سولہ مارچ کوکیا تھا۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : عاطف توقیر