1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تندولکر کا ایک اور شاندار عالمی ریکارڈ

شادی خان17 اکتوبر 2008

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر دونوں طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں

https://p.dw.com/p/Fc7d
بھارتی بلے باز ٹنڈولکرریکارڈ بنانے کے بعد شائقین کی تابیوں کا جواب دے رہے ہیںتصویر: AP

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے دونوں طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ بھارت میں مہالی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنایا۔

پپینتیس سالہ سچن عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کا ٹیسٹ میچز میں 11953رنز کا ریکارڈ توڑ نے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سچن نے یہ رنز 152ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کیے جبکہ برائن لارا نے 131ٹیسٹ میچز میں بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

سچن اور لارا کے کھیل کا اگر موازنہ کیا جائے، تو دونوں کے انداز الگ ضرور صحییح، مگر لارا ک اٹیسٹ کیرئیر میں 53 رنز ، جبکہ سچن کا 54 رنز کی اوسط سے رنز بنانا ان دونوں کے رنز کا ڈھیر لگانے کے ایک جیسے شوق کو واضح کرتا ہے۔

اس نئے عالمی ریکارڈ کے علاوہ سچن ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ 39 سینچریاں، ایک روزہ میچز میں ریکارڈ 42 سینکڑوں کی مدد سے سب سے زیادہ 16361رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

19سال پہلے کراچی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنے کیریئر کا ؓغاز کرنے والے ٹنڈولکر، کرکٹ کے میدانوں میں لاکھوں شائقین کی نظروں کا محور رہتے ہیں اور بھارت میں انہیں دیوتا کی حیثیت حاصل ہے۔

دنیا بھر سے کرکٹرز کی مباکرباد سمیٹنے والے اس بھارتی کرکٹر پر بھارت کی صدر پراتیبھا پاٹیل نے بھی فخر کا اظہار کیا ہے۔