1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان میں شدید زلزلہ

16 جولائی 2007

جاپان میں آنے والے ایک شدید زلزلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ رِشٹر اسکیل پر 6,8 قوت کے اِس زلزلے کے نتیجے میں ملک کے شمال مغربی علاقوں میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔ ایک ایٹمی بجلی گھر میں ایک ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی۔ دریں اثناءاِس آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGq
جاپانی شہر کاشیوا زاکی میں زلزلے سے تباہی کا ایک منظر
جاپانی شہر کاشیوا زاکی میں زلزلے سے تباہی کا ایک منظرتصویر: AP

حکام نے حفظِ ماتقدم کے طور پر سُونامی کی جو وارننگ جاری کی تھی، وہ بھی اب واپس لے لی ہے۔ زلزلے کے کئی مزید جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ہیں، جن میں سے سب سے طاقتور ترین جھٹکے کی قوت 5,6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت ٹوکیو سے 250 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔