1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی : اسمارٹ فون ايپليکيشن کے ذريعے اپنی قابليت منوائيں

عاصم سليم9 مئی 2016

جرمنی ميں ايک ايسی اسمارٹ فون ايپ موجود ہے، جس کی مدد سے سياسی پناہ کے متلاشی افراد روزگار کی منڈی تک رسائی کے ليے اپنی تعليمی اور پيشہ وارانہ صلاحيتوں کو منوا سکتے ہيں يا مقامی سطح پر ان کی قدر کا اندازہ لگا سکتے ہيں۔

https://p.dw.com/p/1IkRD
تصویر: Getty Images/S. Gallup

وفاقی جرمن ادارہ برائے ہجرت و مہاجرين (BAMF) کے ايک پروگرام "Recognition in Germany" کے تحت ايک ايسی اسمارٹ فون ايپ تيار کی گئی ہے جس کی بدولت پناہ کے متلاشی لوگ اپنی پيشہ وارانہ صحلاحيتوں اور قابليتوں کو مقامی مارکيٹ ميں منوا سکتے ہيں يا ان کی قدر کا اندازہ لگا سکتے ہيں۔ ايپليکيشن کو اينڈروئيڈ، ايپل اور ونڈوز کے اسمارٹ فونز يا ٹيبلٹس کے ليے تيار کی گئی ہے اور اسے جرمن زبان کے علاوہ پشتو، عربی، دری اور فارسی ميں بھی استعمال کيا جا سکتا ہے۔ يہ ايپليکشن صارفين کو آسان زبان ميں متعلقہ موضوع پر ابتدائی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ مختلف محکموں کے بارے ميں مطلع کرتی ہے۔

جرمنی کی وفاقی وزير برائے تعليم يوہانا وانکا کے مطابق، ’’مہاجرين کو ابتدائی سہوليات اور رہائش کی فراہمی کے بعد اگلے مرحلے ميں ان کی تعليم و تربيت سميت پيشہ وارانہ تربيت پر زور دیا جا رہا ہے۔‘‘ ان کے بقول مہاجرين اور ان کی مدد کرنے والے اداروں اور افراد کو قابل بھروسہ معلومات درکار ہوتی ہے، جو انہيں پيشہ وارانہ قابليت کے تعين ميں بلا رکاوٹ مدد فراہم کر سکے۔ ان کے مطابق ان عوامل کے ليے يہ ايپليکيشن کافی کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔

يہ ايپليکيشن صارفين کو ان سے قريب ترين واقع ايسے مشاورتی محکموں کی تفصيلات فراہم کرتی ہے، جو"Integration through Qualification" نامی فنڈنگ پروگرام سے منسلک ہوں۔ بعد ازاں کونسلنگ سينٹر مزيد معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس ايپليکيشن کی فنڈنگ وفاقی جرمن ادارہ برائے ووکيشنل ايجوکيشن اور ٹريننگ کی جانب سے گئی ہے
اس ايپليکيشن کی فنڈنگ وفاقی جرمن ادارہ برائے ووکيشنل ايجوکيشن اور ٹريننگ کی جانب سے گئی ہےتصویر: Reuters/M. Djurica

اس ايپليکيشن کی فنڈنگ وفاقی جرمن ادارہ برائے ووکيشنل ايجوکيشن اور ٹريننگ کی جانب سے گئی ہے اور اسے ايپ اسٹور سے بلا معاوضہ ڈاؤن لوڈ کيا جا سکتا ہے۔ ايپليکيشن کو مندرجہ ذيل ايڈريس سے بھی ڈاؤن لوڈ کيا جا سکتا ہے:۔ www.anerkennung-in-deutschland.de/app

بيرون ملک حاصل کردہ تعليم اور پيشہ وارانہ تربيت کی جرمنی ميں قدر معلوم کرنے کے ليے يہاں مستقل رہائش کی اجازت ہونا لازمی نہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ جرمنی ميں چند ملازمتوں کے ليے نہ عمل لازمی ہے، مثال کے طور پر ڈاکٹر، نرس يا استاد کی حيثيت سے کام کرنے کے ليے جرمنی ميں مقامی سطح پر ڈگريوں يا تربيت کا موزانہ لازمی ہے۔