1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی انڈر 17 یورپیئن فٹ بال چیمپئن

Adnan Ishaq18 مئی 2009

جرمنی کی انڈر17 فٹ بال ٹیم نے پیر کے روز پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔ ان مقابلوں کے فائنل میں جرمن ٹیم نے پڑوسی ملک ہالینڈ کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/HswQ
یورپی چیمپئن بننے کے بعد جرمن انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا گروپ فوٹوتصویر: picture-alliance/ ZB

مشرقی جرمن شہرماگڈے برگ میں کھیلے گئے اس فائنل کو دیکھنے کے لئے 24 ہزار تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ کھیل کے ابتدائی لمحات میں ہالینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور جلد ہی جرمن ٹیم پر سبقت حاصل کرلی۔ بعد میں جرمن ٹیم نے کھیل پراپنی گرفت مظبوط کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ جرمنی کو گول برابر کرنے کا پہلا موقع Kevin Scheidhauer اور Manuel Götze کی کوششوں کی وجہ سے 23 ویں منٹ میں ملا لیکن یہ کوشش ناکام رہی جس کے بعد 34 ویں منٹ میں Thy Lennart نے جرمنی کی جانب سے گول کر کے ہالینڈ کی برتری ختم کر دی۔

کھیل کے 72ویں منٹ میں ہالینڈ کو ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کرنے کا موقع ملا جسے استعمال کرنے میں ہالینڈ کے کھلاڑی ناکام رہے۔ مقررہ وقت میں کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا جس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

Fußball U17 - EM - Finale - Niederlande - Deutschland
جرمن کھلاڑی فلوریان ٹرنکس اپنی ٹیم کو دو ایک برتری دلانے کے بعدتصویر: picture-alliance/ dpa

اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب محسوس ہونے لگا کہ اب میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہو گا۔ تاہم کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل Florian Trinks نے جرمنی کی جانب سے گول کردیا اور یہ برتری جرمن انڈر17 ٹیم کی یورپی چیمپیئن بننے کی خواہش پوری ہونے تک برقرار رہی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر Theo Zwanziger اور قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ Joachim Löw بھی موجود تھے۔ Löw سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے لئے انڈر17 کی جیت کیا معنی رکھتی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف کھلاڑیوں کے کیریئر کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ اس سے ان میں کامیابی کا جو احساس پیدا ہوتا ہے وہ جرمنی میں فٹ بال کے مستقبل کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔