1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: ’اوتار‘ 2010ء میں کامیاب ترین فلم رہی

2 جنوری 2011

2010ء میں ہالی وُڈ کے نامور ہدایتکار جیمز کیمرون کی مشہور سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم رہی۔ اِس فلم کو دیکھنے کے لئے 7.8 ملین شائقین نے جرمن سینماؤں کا رُخ کیا۔

https://p.dw.com/p/zsgI
فلم ’اوتار‘ کا ایک منظرتصویر: 2009 Twentieth Century Fox

مارکیٹ پر تحقیق کے ادارے میڈیا کنٹرول نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ فلم پہلی مرتبہ سترہ دسمبر سن 2009ء کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور تب سے اِسے دیکھنے کے لئے سینما کے 11.2 ملین ٹکٹ خریدے گئے۔ اِس طرح فلمی تاریخ کی اِس کامیاب ترین فلم نے صرف جرمنی میں 114 ملین یورو کا کاروبار کیا۔

2009ء میں کارٹون فلم ’آئس ایج تھری‘ سب سے کامیاب فلم رہی تھی۔ 2010ء جرمن فلموں کے لئے مایوس کن سال رہا کیونکہ ایک بھی فلم سب سے زیادہ دیکھی جانے والی دَس فلموں کی فہرست میں جگہ نہ پا سکی۔ کامیاب ترین جرمن فلم ’فرینڈ شپ‘ رہی، جسے 1.5 ملین ناظرین نے دیکھا۔

Harry Potter 2009
ہیری پوٹر کی مہمات پرمبنی فلم جرمنی میں گزشتہ سال کی دوسری کامیاب ترین فلم رہیتصویر: AP

2010ء میں جرمنی میں دوسری کامیاب ترین فلم ’ہیری پوٹراینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز، پارٹ وَن‘ رہی، جسے دیکھنے کے لئے تقریباً 4.9 ملین شائقین نے سینماؤں کا رُخ کیا۔ تیسرے نمبر پر ڈریکولا فلم Eclipse رہی، جسے 3.7 ملین شائقین نے دیکھا۔

دَس سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں Inception بھی شامل تھی، جو چوتھے نمبر پر رہی اور جس میں اداکار لیونارڈو ڈی کاپریو کو ایک جاسوس کے روپ میں بہت پسند کیا گیا اور اس فلم کو دیکھنے کے لئے 3.4 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے۔ 2.9 ملین فلم بینوں کے ساتھ ’ایلس اِن ونڈر لینڈ‘ پانچویں نمبر پر رہی۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں