1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور چین کا دوستانہ فٹ بال میچ 29 مئی کو

عدنان اسحاق ⁄ ادارت ندیم گل20 مئی 2009

شنگھائی میں جرمن فٹ بال ٹیم کو دیے جانے والے استقبالیے میں سابق کپتان اولیور کھان اور تلوار بازی کی ماہر بریٹا ہائیڈے من شرکت کریں گی۔

https://p.dw.com/p/Hte2
تصویر: Picture-Alliance /ZB

تلواربازی میں جرمنی کی جانب سے اولمپک مقابلوںمیں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی بریٹا ہائیڈے من اور قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اولیورکھان اپنے ایشیا کے دورے کے دوران چین میں جرمن فٹ بال ٹیم کے لئے دیے جانے والے ایک استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ جرمن کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں کی موجودگی سے چین میں جرمن فٹ بال کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

Olympia Peking 2008 Degen Fechten Britta Heidemann
تلوار بازی کی ماہر بریٹا ہائی ڈے منتصویر: AP

جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم 29 مئی کو شنگھائی میں چین کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل 28 مئی کو قومی فٹ بال ایسوسی ایشن اور جرمن فٹ بال لیگ نے مشترکہ طور پرایک استقبالیہ کا اہتمام کیا ہے جس میں اسپورٹس کی دنیا کے نمائندوں، ماہرین اقتصادیات اور سیاست دانوں کو دعوت دی گئی ہے۔

Oliver Kahn als Schriftsteller
جرمن فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اولیور کھانتصویر: AP

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کے منیجراولیوربیئرہوف نے کہا ہے کہ کھان اورہائڈے مان چین میں کافی مقبول ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہم اس بات پربہت خوش ہیں کہ وہ اس استقبالیے میں شرکت کررہے ہیں۔ جرمن فٹ بال ٹیم 29 مئی کو چین کے خلاف جبکہ دوجون کو متحدہ عرب امارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔ تین جون کوایشیا کا دورہ ختم کرنے کے بعد جرمن ٹیم کے منیجراولیور بیئرہاف اور کوچ یوآخم لوو انڈر21 یورپین چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں جرمن ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لئے سویڈن جائیں گے۔