1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی ميں سياسی پناہ اور مہاجرين سے متعلق بنيادی معلومات

عاصم سليم12 اکتوبر 2015

مہاجرین اور مہاجرت کے بارے میں ڈی ڈبليو اردو کی طرف سے شائع کردہ آرٹيکلز پڑھیے۔ ان ميں سياسی پناہ کے بارے میں معلومات کے علاوہ يہاں رہائش کے انتظامات اور ديگر اہم موضوعات کے بارے ميں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/1GmoP
تصویر: picture-alliance/dpa/C. Schmidt

يورپ کو ان دنوں دوسری عالمی جنگ کے بعد مہاجرين کے بد ترين بحران کا سامنا ہے۔ شام ميں خانہ جنگی، عراق ميں بد امنی، افغانستان ميں سلامتی کی خراب صورتحال اور افريقی ممالک ميں بدامنی ۔۔۔ يہ وہ وجوہات ہيں جن کی وجہ ہے لاکھوں لوگ ان ممالک سے ہجرت کر کے يورپ ميں پناہ کے خواہشمند ہيں۔

امکان ہے کہ جرمنی ميں رواں سال کے اختتام تک پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ جرمنی ميں اس حوالے سے کچھ دھڑے مہاجرين کی اتنی زيادہ تعداد سے خوفزدہ ہيں تاہم چانسلر انگيلا ميرکل واضح کر چکی ہيں کہ جرمنی جنگ و بدامنی سے اپنی جانيں بچا کر پناہ کی تلاش ميں يورپ آنے والے مہاجرين کے ليے اپنے دروازے بند نہيں کرے گا۔

جرمنی ميں موجود لاکھوں مہاجرين ان دنوں عارضی رہائش گاہوں ميں وقت گزار رہے ہيں۔ برلن حکومت مستحق پناہ گزينوں اور محض معاشی مہاجرين کے بيچ تفريق کے ليے قانون سازی کے عمل ميں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی سطح پر متعدد منصوبوں کے ذريعے يہاں موجود مہاجرين کی مدد کی جا رہی ہے۔

ڈی ڈبليو نے جرمنی ميں آمد کے بعد دستاويزی کارروائی، رہائش کے حوالے سے حقوق اور حقائق سميت سياسی پناہ کی درخواست کے ليے درکار معلومات پر مبنی آرٹيکلز شائع کيے ہيں۔ نيچے ديے گئے لنکس پر کلک کر کے آپ تفصیلات جان سکتے ہیں اور جرمنی ميں سياسی پناہ کے حوالے سے اگر مزيد کوئی معلومات درکار ہو، تو ہميں ہمارے فيس بک پيج پر لکھ بھی سکتے ہيں، جس کا ہم جلذ از جلد جواب ديں گے۔

ہم آپ کے سوالات اور آپ کی رائے کے منتظر ہيں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید