1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی ميں مہاجرين کو ماہانہ کتنے يورو ملتے ہيں؟

عاصم سلیم
1 نومبر 2017

جرمن حکومت نے مہاجرين کی ديکھ بھال اور انہيں بنيادی سہوليات کی فراہمی پر گزشتہ برس نو بلين يورو سے زائد رقم خرچ کی۔ مہاجرين کو قيام کی مدت کے حساب سے فراہم کردہ سہوليات اور رقوم ميں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2mr1e
Deutschland Volkshochschulen in Bayern
تصویر: picture-alliance/dpa/W. Grubitzsch

جرمن حکومت نے ’ازائلم سيکرز بينيفٹ ايکٹ‘ يعنی پناہ کے متلاشی افراد کے ليے سہوليات کی فراہمی کے قانون کے تحت پچھلے سال 9.234 بلين يورو خرچ کيے۔ جرمن اخبار ’بلڈ‘ نے يہ خبر وفاقی جرمن دفتر برائے اعداد و شمار کے ذرائع سے جاری کی ہے۔ پناہ گزينوں پر آنے والے اخراجات ميں سن 2016 ميں اس سے پچھلے سال کے مقابلے ميں 73 فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ تاہم حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہوليات سے مستفيد ہونے والوں کی تعداد سن 2015 ميں 974,551 تھی جب کہ سن 2016 ميں يہ تعداد کمی کے ساتھ 728,239 رہی۔ متعلقہ حکام کے مطابق اخراجات ميں يہ اضافہ، پناہ گزينوں کی رہائش کے ليے زير استعمال عمارات اور مراکز کے کرائے بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔

2016ء کے اعداد و شمار کے مطابق ہر ايک تارک وطن پر سالانہ اوسطاً 12,680 يورو خرچ کيے گئے، جو ماہانہ ايک ہزار سے کچھ زيادہ بنتے ہيں۔ مہاجرين کے ليے ماہانہ 354 يورو مختص کيے جاتے ہيں، جو کھانے پينے کی اشياء، کپڑے اور ديگر ذاتی ضروريات کے ليے ہوتے ہيں۔ غير شادی شدہ، بالغ نوجوان مہاجر مرد يا عورت کو ماہانہ 135 يورو نقد فراہم کيے جاتے ہيں۔ شادی شدہ جوڑے کو 244 يورو نقد جبکہ بچوں کو ماہانہ 76 سے 83 يورو کے درميان يورو فراہم کيے جاتے ہيں۔ واضح رہے کہ يہ رقوم صرف سرکاری مہاجر کيمپوں کے ليے مختص ہيں، جہاں مہاجرين اور ان کےاہل خانہ کو ابتدائی طور پر رہنا پڑتا ہے۔

بعد ازاں مہاجر کيمپوں سے نکلنے کے بعد جب تارکين وطن تنہا يا پھر اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوئی مکان کرائے پر ليتے ہيں، تو ان کے گھر کا کرايہ، بجلی و گيس کے بل وغيرہ بھی حکومت کی طرف سے فراہم کيے جاتے ہيں۔ ايسی صورتحال ميں ماہانہ بنيادں پر فراہم کی جانے والی نقد رقم بھی بڑھا دی جاتی ہے تاکہ تارکين وطن کھانا پکانا وغيرہ  کا انتظام خود کر سکيں۔ اپنے مکان ميں رہنے والے تارکين وطن کو 216 يورو ماہانہ جبکہ چھ يا اس سے کم عمر کے بچوں کے ليے 133 ماہانہ ديے جاتے ہيں۔

انضمام، ملازمت اور تعليم کے ليے جرمن کمپنياں کس طرح مدد کر رہی ہيں؟