1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں خاندانی امور پرخاص توجہ

2 مارچ 2007

جرمنی میں ان دنوں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں جذباتی طریقے سے سوچا جا رہا ہے۔ جرمن سیاستدان شرح آبادی میں اضافے کےلئے کئی طرح کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYHU
تصویر: AP

جرمن حکومت ہر سال 185 ارب یورو خاندانی مراعات کی مد میں خرچ کرتی ہے۔ ان مراعات میں بچوں کو ملنے والے وظیفے سے لے کر ٹیکسوں میں چھوٹ تک شامل ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کے باوجود جرمنی میں شرح پیدائش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

اس وقت ملک میں اوسطا 1,3 بچہ فی عورت ہے۔ ملکی سیاستدانوں کا اصرار ہے کہ ملک میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جا ئے۔ لیکن قدامت پسند اس بات سے خبردار کر رہے ہیں کہ فیملی سے باہر ان مراکز میں بچوں کی پرورش میں کمی رہ جائے گی۔