1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں ریل گاڑیوں پر حملے کی کوشش کا دوسرا مبینہ ملزم بھی گرفتار

24 اگست 2006

جرمن ریل گاڑیوں پر بم رکھنے والے دوسرے مبینہ حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن شہر کارلسروہے میں قائم وفاقی جرمن دفترِ استغاثہ کے مطابق کولون کے رہائشی جہاد حماد نے لبنان کے بندرگاہی شہر ٹریپولی میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے اور اُسے جلد از جلد جرمنی لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYK6
کولون کے ریلوے اسٹیشن پر نصب ویڈیو کیمرے سے اُتاری گئی ملزمان کی تصویر
کولون کے ریلوے اسٹیشن پر نصب ویڈیو کیمرے سے اُتاری گئی ملزمان کی تصویرتصویر: AP

اِس 20 سالہ لبنانی باشندے پر شبہ ہے کہ اُس نے پہلے سے شہر Kiel سے گرفتار کئے جانے والے 21سالہ لبنانی باشندے کے ساتھ مل کر Dortmund اور Koblenz میں ریل گاڑیوں میں بم رکھے تھے۔ اُس پر ایک دہشت پسند تنظیم کا رکن ہونے اور بڑی تعداد میں انسانوں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات عاید کئے گئے ہیں۔

آج صبح Tripoli میں جب جِہاد حماد کو گرفتار کیا گیا تو اُس موقع پر اُس کے والد شاہد حماد نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے بیٹے کا حملوں کی اِس کوشش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور وزیرِ خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اِس گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔