1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں مستقبل کی Elite یونیورسٹیاں

13 اکتوبر 2006

جرمنی میں مستقبل کے انتہائی اہم اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے طور پر انتخاب کی دوڑ میں صرف تین یونیورسٹیاں کامیاب رہیںہیں۔ ان میں میونخ کی Ludwig-Maximilians یونیورسٹی ، میونخ ہی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی اور کارلسروہے یونیورسٹی شامل ہیں جنہیں آئندہ عالمی سطح کے مشہور ترین جرمن تعلیمی ادارے بنادیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYId
ایک جرمن یونیورسٹی کے لیکچر ہال کا منظر
ایک جرمن یونیورسٹی کے لیکچر ہال کا منظرتصویر: AP

اس مقصد کے لئے ان تینوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کوجرمن ریسرچ کمیونٹی نامی ادارے کی طرف سے کل دس امیدوار یونیورسٹیوں میں سے منتخب کیا گیا۔ ان تینوں یونیورسٹیوں کو اگلے پانچ سال کے دوران ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے مہیا کردہ فنڈز میں سے، اعلیٰ ترین سطح پر تحقیق کے لئے فی کس ایک سو ملین یورو سے زائد کی رقوم فراہم کی جائیں گی۔

شروع میں ان تین جرمن یونیورسٹیوں کے انتخاب کا مقصد اعلیٰ تحقیق کے ایسے مراکز قائم کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حیثیت اور قائدانہ کردار کے حامل ہوں۔