1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

10 اکتوبر 2009

فیفا ورلڈ کپ 2010ء کے ایک اہم کوالیفائنگ میچ میں جرمنی نے روس کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/K3lI
تصویر: AP

ماسکو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جرمنی نے روس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ واحد گول جرمن فارورڈ میروسلاف کلوزے نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔ روسی کھلاڑیوں کی جانب سے دفاعی کھیل کے دوران میسوٹ اوزل کے ایک خوبصورت پاس سے روسی گول کیپر بیٹ ہوگیا اور یوں میروسلاف کو خالی گول پوسٹ میں گیند پہنچانے میں زیادہ تگ ودو نہیں کرنی پڑی۔

کھیل کے دوران جرمن ٹیم کو اس وقت ایک دھچکہ پہنچا جب کھیل کے 69 ویں منٹ میں جیروم بوٹینگ کو سرخ کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر کر دیا گیا۔ مگر جرمن ٹیم نے اس دوران بھی عمدہ کھیل کی بدولت مخالف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے ایک اور میچ میں سوئٹزلینڈ نے بھی لیکسمبرگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر عالمی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : شادی خان