1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کی فٹبال ٹیم سوئیٹزر لینڈ میں

Sadaf, Huma4 جون 2008

یورپی ممالک کے فٹبال کے مقابلے یورو کپ میں تین مرتبہ چیمپئین رہنے والی جرمنی کی فٹبال ٹیم یوروکپ دو ہزار آٹھ میں شرکت کے لئے سوئیٹزرلینڈ پہنچ گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/EDgD
یورو کپ میں شامل جرمن فٹبال ٹیم کا ایک پوسٹرتصویر: AP

سوئیٹزرلینڈ میں جرمن ٹییم کی آمد پر مداحوں اور میڈیا کی بہت کم تعداد موجود تھی۔ یورو کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی سیشنز کھلے میدانوں کی بجائے صحافیوں اور مداحوں سے دور بند دروازوں والے میدانوں میں ہوں گے۔ اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے مداحوں کی اس قدر کم تعداد قدرے حیران کن تھی۔ یورو کپ کے آغاز سے قبل جرمن فٹبال ٹیم کے نو تربیتی سیشنز میں سے پہلا تربیتی سیشن منگل کے روز ہوا۔

Deutschland Joachim Loew Nationaltrainer Fussball EM
جرمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ Joachim Loewتصویر: AP

یوروکپ کے گروپ بی کے لئے جرمنی کی ٹیم کا پولینڈ کے ساتھ پہلا میچ ہفتے کے روز ہو گا۔ گروپ بی میں شامل دیگر ٹیمیں کروشیاء اور آسٹریا ہیں۔ جرمن ٹیم کے ہیڈ کوچ Joachim Loew کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم کو ہر نئے دن کے ساتھ نئی اور مکمل توجہ کھیل پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ٹیم کوچ کی نظریں پوری طرح پولینڈ کے ساتھ آنے والے میچ پر جمی ہوئی ہیں۔

اگرچہ Loew لائین اپ میں موجود بیشتر کھلاڑیوں کے کھیل سے واقف ہیں لیکن ابھی انہیں اس بات کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا Lukas Podolski کوByern Munich کے ساتھ فارورڈ می پوزیشن پر کھلانا چاہیئے یا بائیں ونگ کی طرف۔ گزشتہ چند میچوں میں Lukas Podolski نے بائیں ونگ کی پوزیشن میں خاصی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تاہم قومی ٹیم کے کوچ نے اس سلسلے میں کسی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مختلف تجاویز کو آزمائیں گے۔