1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کم از کم چار افراد زخمی

13 جون 2017

جنوبی جرمن شہر میونخ کے ایک نواحی ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھا۔

https://p.dw.com/p/2eblg
München Unterföhring Mehrere Verletzte bei Schießerei
تصویر: Getty Images/AFP/C. Stache

جرمن پولیس نے بتایا کہ منگل تیرہ جون کو پیش آنے والے اس واقعے میں کم از  کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہے۔ میونخ پولیس کے ترجمان مارکوس دا گلوریا نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں تھی، ’’یہ کارروائی ایک شخص نے تنہا ہی کی تھی، جو اس وقت زیر حراست ہے اور اس کا کوئی سیاسی یا مذہبی پس منظر نہیں ہے۔‘‘ ترجمان کے بقول اس واقعے کے واحد ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

München  Mehrere Verletzte bei Schießerei
تصویر: picture-alliance/dpa /P. Kneffel

ذرائع نے بتایا کہ ’اُنٹر فوئہرنگ‘ نامی اسٹیشن پر کھڑے اس شخص نے اس کی شناختی دستاویزات طلب کیے جانے پر پستول نکال کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران یہ شخص خود بھی شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہیں، ’’اس واقعے کے بعد اس اسٹیشن کو بند کر دیا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو چکی  ہے۔