1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن انجینئر طالبان کی قید سے رہا

11 اکتوبر 2007

وَسط جولائی میں افغانستان میں اغوا کئے گئے 62 سالہ جرمن سول انجینئر کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ جلد واپس جرمنی پہنچنے والے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اِس خبر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ افغان حکومت کے سرکاری بیانات اور طالبان ملیشیا کی اطلاعات کے مطابق جرمن انجینئر اور اُس کے چار ساتھی افغان باشندوں کوجیل سے پانچ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں آزاد کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGR
رہا ہونے والا جرمن انجینئر Rudolf Blechschmidt
رہا ہونے والا جرمن انجینئر Rudolf Blechschmidtتصویر: AP

اغوا کنندگان نے بارہا افغانستان سے جرمن دَستے واپس نہ بلائے جانے کی صورت میں اِن یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ طالبان نے اِس جرمن انجینئر اور اُس کے ساتھیوں کو 18 جولائی کو جنوبی افغان صوبے وَردک سے اغوا کیا تھا۔ اُس کے ساتھی جرمن انجینئر کو طالبان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔