1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن بنڈس لیگا کی تازہ ترین صورتحال

21 مارچ 2009

پچیسویں میچ ڈے پر میونشن گلاڈباخ میں ہونے والے اس میچ میں مہمان ٹیم بوخم نے میونشن گلاڈباخ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/HGaq
میونشن گلاڈباخ کے خلاف میچ کا واحد گول کرنے والی بوخم ٹیم کے کھلاڑی خوشی منا رہے ہیںتصویر: AP

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس میں جمعہ 20 مارچ کوصرف ایک میچ ہی کھیلا گیا۔ میزبان میونشن گلاڈباخ کی ٹیم نے جو پہلے ہی بنڈس لیگا چیمئین شپ کے گروپ ون سے باہر ہونے کے خطرے سےدوچار تھی، اس سے بچنے کا ایک اور موقع گنوا دیا۔ میچ کے دوران پہلے ہاف کے انیتیسویں منٹ میں مڈ فیلڈر ڈینس گروٹے کی گول لائن سے قریبا 20 میٹر کی دوری سے لگائی گئی زور دار ہٹ کو گلاڈباخ کے گول کیپر لوگان بیلی روکنے میں ناکام رہے اور یوں بوخم کو ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ اس میچ کے بعد میونشن گلاڈباخ کی ٹیم تو22 پوائنٹس کے ساتھ سولہویں نمبر پر ہی موجود ہے لیکن بوخم کی ٹیم اس فتح کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر دو درجے بلند ہوکر پر25 پوائنٹس کے ساتھ تیرھویں پوزیشن پر آگئ ہے۔

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہیرتھا برلن 49 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہےاور ایف سی بائرن 45 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ وولفس بورگ اور HSV کی ٹیمیں 45 پوائنٹس کے ساتھ ہی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جبکہ ہوفن ہائیم کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ہفتے کے روز بنڈس لیگا میں سات مییچ کھیلے جائیں گے۔