1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن بنڈس لیگا کی تازہ ترین صورتحال

22 مارچ 2009

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں ہفتہ کے روز سات میچ کھیلے گئے۔ وولفس ُبرگ کی ٹورنامنٹ میں ساتویں لگاتار فتح

https://p.dw.com/p/HH3j
بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہیرتھا برلن ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شٹٹ گارٹ سے دو صفر سے شکست کھا گئیتصویر: picture-alliance/ dpa

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک پر برقرار ہیرتھا برلن ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شٹٹ گارٹ کی ٹیم سے صفر کے مقابلے میں دوگول سے شکست کھا گئی۔ جبکہ نمبر دو پر موجود بائرن میونخ اور نمبر تین Wofsburg VFL نےاپنے اپنے میچ جیت لئے۔ بائرن میونخ نے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر یعنی اٹھارویں نمبرکی ٹیم SC Karsruhe کو ایک صفر سے جبکہ وولفس بُرگ نے آرمینیا بیلے ِفلڈ کو تین صفر سے شکست دی۔ وولفس بُرگ کی بنڈس لیگا میں یہ ساتویں لگاتار فتح تھی۔

Bundesliga Wolfsburg gegen Bielefeld
وولفس بُرگ کےGrafite اپنی ٹیم کے لئے دوسرا گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ وولفس بُرگ کی ساتویں لگاتار فتح تھیتصویر: AP

ہفتہ کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں ڈورٹمُنڈ نے ویرڈر کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی اور ایف سی کولون نے ایف سی انرگی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ جبکہ ہوفن ہائیم اور ہینوور کے درمیان کھیلا گیا میچ دو دو گول سے اور بائر 4 اور فرینکفرٹ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

گزشتہ روزکھیلے گئے سات میچوں کے بعد بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ ہیرتھا برلن 49 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، بائرن میونخ 48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ وولفس بُرگ 48 پوائنٹس کے ساتھ ہی تیسرے نمبر پرہے۔ ہیمبرگ 45 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرآگئ ہے، جبکہ ہوفن ہائیم کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پرہی ہے۔ شٹٹ گارٹ 42 پوائنٹس کے ساتھ نمر چھ پرلیورکوزن 38 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ ایف سی شالکے37 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بریمن کی ٹیم نمبر نو پر ہے اس کےپاس بھی 37 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ دسویں نمبر پر 32 پوائنٹس کے ساتھ بریمن کی ٹیم ہے ۔کولون گیارہویں، فرینکفرت بارھویں، ہینور تیرھویں، بوخم چودھویں، آرمینیا بیلے فِلڈ پندھرویں، میونشن گلاڈباخ سولھویں اور انرگی کوٹ بُس کی ٹیم سترھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اٹھارویں اور آخری پوزیشن پر کالس روہے کی ٹیم ہے۔

آج یعنی اتوار کے روز بنڈس لیگا میں ایک میچ کھیلا جائے گا جوکہ شالکے اور ہیمبرگ SV کے درمیان شیڈولڈ ہے۔