1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم، ورلڈ چیمپئن کے لیے فیورٹ

22 جون 2011

جرمن ٹیم کو خواتین کے عالمی فٹ بال کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ فٹ بال ٹیم کی کوچ سلویہ نائیڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/11hjD
تصویر: picture-alliance/Fotoagentur K

آخری مرتبہ جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم اکتوبر سن 2007 میں ورلڈ چیمئین بننے میں کامیاب ہوئی تھی۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو ایک مرتبہ پھر فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹاپ فائیو فیورٹ میں امریکہ اور برازیل کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم کی قومی کوچ سلویہ نائیڈ کہتی ہیں، ’’ہماری ٹیم میں اس مرتبہ نئی اور تجربہ کار خواتین کھلاڑی دونوں شامل ہیں۔ ہماری کھلاڑیوں کی اوسطاﹰ عمر 26 برس ہے اور یہ خوبی ورلڈ چیمپئن بننے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘

جرمنی کے گزشتہ دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے میں خاتوں کھلاڑی Ariane Hingst کا اہم کردار رہا۔ وسیع تجربہ رکھنے والی یہ کھلاڑی اس مرتبہ بھی جرمن ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق جرمن ٹیم کی کامیابی نئے اور پرانے کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی سے کھیلنے میں چھپی ہوئی ہے۔

Fussball International Frauen Weltmeisterschaft 2003 Flash-Galerie
آخری مرتبہ جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم اکتوبر سن 2007 میں ورلڈ چیمئین بننے میں کامیاب ہوئی تھیتصویر: picture-alliance/ASA

نئی کھیلاڑیوں میں 23 سالہ Fatmire Bajramaj بھی شامل ہیں۔ یہ جرمنی میں اس وجہ سے مشہور ہیں کہ کئی ٹیلی وژن اشتہاروں کے لیے بطور ماڈل بھی کام کرتی ہیں۔ جرمن خواتین کھلاڑیوں کو جہاں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہو گا، وہاں ان پر ورلڈ کپ جیتنے کے لیے دباؤ بھی شدید ہو گا۔ جرمن شہر ہیمبرگ سے تعلق رجھنے والی 21 سالہ Kim Kulig کا کہنا ہے، ’’ہم جرمنی کی قومی ٹیم ہیں۔ ہم پر جیت کے لیے ہمیشہ ہی دباؤ رہتا ہے۔ ہر کوئی ہم سے فتح کی توقع رکھتا ہے۔ اب ہمیں معلوم ہے کہ دباؤ کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔‘‘

اگلی اتوار یعنی 26 جون سے جرمنی میں خواتین فٹ بال کے چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔ اس عالمی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سترہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

جرمنی میں کھیلے جانے والےخواتین فٹ بال کے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب جرمن دارالحکومت برلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ اگلے مہینے کی سترہ تاریخ کو کھیلا جانے والا فائنل میچ فرینکفرٹ شہر میں شیڈیول ہے۔ ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ آؤگس برگ، بوخم، برلن، ڈریزڈن، لیورکوزن، فرینکفرٹ، مؤنشن گلاڈ باخ اور وولفس برگ شہروں کے خوبصورت میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں