1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن سائیکلنگ اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اسکینڈل

1 جون 2007

جمعرات 31 مئی کو جرمن سائیکلنگ کنفیڈریشن نے 23 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی قومی جرمن سائیکلنگ ٹیم کے کوچ Peter Weibel کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اُن پر الزام ہے کہ وہ 1980ء کے عشرے سے کھلاڑیوں کو استعداد بڑھانے والی ممنوعہ اَدویات فراہم کر رہے تھے۔ پہلے جرمن سائیکلسٹ کے طور پر دُنیا کی مشکل ترین ریس ٹور دی فرانس جیتنے والے مشہور جرمن سائیکلسٹ ژان اُلرِش نے جب 1993ء میں ورلڈ روڈ چیمپئن شپ ٹائیٹل جیتا تھا تو اُن کی کوچنگ کے فرائض

https://p.dw.com/p/DYMl
مشہور جرمن سائیکلسٹJan Ullrich
مشہور جرمن سائیکلسٹJan Ullrichتصویر: AP

وائیبل ہی انجام دے رہے تھے۔

56 سالہ Peter Weibel پر ممنوعہ اَدویات کی فراہمی کا الزام دو سابق جرمن سائیکل سواروں Jorg Mueller اور Christian Henn کی طرف سے عاید کیا گیا ہے۔ ان دونوں سابق کھلاڑیوں نے کنفیڈریشن کے ڈاکٹر گیورگ ہُوبر پر بھی اِسی طرح کے الزامات عاید کئے تھے، جس کے بعد اِس ڈاکٹر کو گذشتہ ہفتے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

جرمن سائیکلنگ ٹیم کے مختلف سرکردہ کھلاڑیوں کی طرف سے ممنوعہ ادویات کے استعمال کا اسکینڈل منظرِ عام پر آنے کے بعد جرمن سائیکلنگ کنفیڈریشن نے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔