1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہر ڈوئسبُرگ میں بھگدڑ، 15 ہلاک درجنوں زخمی

24 جولائی 2010

جرمن شہر ڈوئس بُرگ میں ایک بھگدڑ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ بھگدڑ Love Parade نامی ایک میلے کے دوران اس وقت ہوئی جب متاثرہ لوگ ایک ٹنل میں موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/OTu2
تصویر: AP

جرمن شہر ڈُسلڈورف کے قریب ڈوئسبُرگ میں ہونے والی 'لوو پریڈ' میں پڑنے والی بھگدڑ کے وقت ہزاروں افراد ٹیکنوموسیقی پر رقص میں مصروف تھے۔

پولیس کمشنر یوئیرگن کیزکیمپر کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس بھگدڑ کی وجہ کیا تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پروہاں شدید افراتفری دیکھی گئی۔

پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے جب یہ واقع رونما ہوا، اس سے کچھ دیر قبل ہی پولیس نے مزید لوگوں کو پہلے سے ہی بہت رش ہونے کی وجہ سے اس میدان میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جہاں یہ 'لوو پریڈ' جاری تھی۔

رپورٹ : خبررساں ادارے/ افسراعوان