1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن شہر کا آخن انعام ایک تنظیم کے لئے

8 مئی 2006

اِس سال جرمن شہر آخن کا امن انعام Aachener Friedenspreis ”جبری طور پر واپس اپنے اپنے ملکوں میں بھیجے جانے کے لئے زیرِ حراست انسانوں کی امداد کے لئے قائم تنظیم “ کو دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYLP
شہر آخن کا ایک منظر
شہر آخن کا ایک منظرتصویر: www.aachen-tourist.de

جیوری نے اپنے فیصلے کے جواز میں کہا کہ یہ انعام اِس تنظیم کی گذشتہ دَس سال سے بھی زیادہ عرصے سے پُر امن ذرائع کے ساتھ جبری واپسی کے اقدامات کے خلاف جدوجہد اور زیرِ حراست غیر ملکیوں کے حقوق کےلئے آواز بلند کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ انعام دینے کا مقصد اِس بات پر زور دینا ہے کہ غیر ملکیوں کو جبری طور پر اُن کے وطن واپس بھیجنے کی پالیسیاں مسلسل شدید اور غیر انسانی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

یہ تنظیم 1994ء میں قائم ہوئی تھی اور اب تک کوئی 10 ہزار غیر ملکیوں کو مدد فراہم کر چکی ہے۔ آخن کے امن انعام کی مالیت ایک ہزار یورو ہے۔