1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن صوبے ہیمبرگ میں انتخابات کے نتائج، ایک جائزہ

25 فروری 2008

شمالی جرمن شہری ریاست ہیمبرگ میں 24 فروری اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں وفاقی چانسلرمیرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچئن ڈیموکریٹک یونین CDU اگرچہ خود کواب تک حاصل قطعی اکثریت سے محروم ہو گئی ہے تاہم ہیمبرگ کی پارلیمان میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے طور پروہ اپنی حیثیت قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔

https://p.dw.com/p/DYEj
تصویر: AP

ان انتخابات میں CDU کے بعد سوشل ڈیموکریٹک پارٹی SPD دوسری سب سے بڑی سیاسی طاقت کے طور پر سامنے آئی جس کے بعد ماحول پسندوں کی جماعت گرینز پارٹی کا نام آتا ہے جبکہ پہلی مرتبہ بائیں بازو کی سیاسی جماعت یعنی لیفٹ پارٹی بھی ہیمبرگ کی پارلیمان میں نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کے برعکس فری ڈیموکریٹس کی جماعت FDP کم ازکم پانچ فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور یوں بہت معمولی فرق سے شمالی جر منی کے اس صوبائی قانون ساز ادارے میں اپنے لئے کوئی جگہ نہ بنا سکی۔ 2004 میں ہونے والے گذشتہ انتخابات میں بھی FDP کم ازکم پانچ فیصدووٹ حاصل کرنے کی لازمی شرط پوری نہیں کرسکی تھی۔

ہیمبرگ کے الیکشن میں کس پارٹی کو کتنے ووٹ ملے، اور اب وہاں کس طرح کی مخلوط حکومت بن سکنے کے امکانات ہیں،ان تفصیلات کو اپنے ایک جائزے کا موضوع بنایا برلن میں کشور مصطفےٰ نے۔