1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ: برلن کی ٹیم سرِ فہرست

7 مارچ 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ میں آج چھ میچ کھیلے گئے ۔ برلن کا کلب، ہیرتھا پوائنٹس ٹیبل پر ابھی بھی سرِ فہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/H7Ez
بائرن میونخ کے کھلاڑی لوکاس بوڈولسکیتصویر: AP

جرمنی کی فٹ بال لیگ بندس لیگا میں آج دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے ہنوفر 96 کو پانچ ایک سے شکست دے دی ہے۔ میونخ کے دو اہم کھلاڑیوں فرنک ریبیری اور لوکا ٹونی اس میچ میں شریک نہیں تھے۔ میونخ میں کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لئے کوئی 70 ہزار تماشائی موجود تھے۔ اس طرح اب دفاعی چیمپئن کے 42 پوائنٹس ہیں اور وہ ہوفن ہائم کی ٹیم کے ساتھ ٹیبل پردوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر مقابلوں میں چیمپئن نمبر دہ بریمن اور ہافن ہائم کا میچ برابر رہا اور کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہیرتھا برلن نے کوٹبس کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے، جبکہ مونشن گلیڈ باخ نے ہیمبرگ کو چار ایک سے شکست دی ۔ کارلسروہے کو وولفسبرگ نے ایک گول سے جبکہ شٹٹگارٹ نے ڈارٹمنڈ کو دو ایک سے شکست دی ۔گزشتہ روز صرف ایک میچ شیڈیول تھا۔ کل اتوار کو مزید دو میچ کھیلیں جائیں گے۔

FC Schalke 04 1.FC Köln
شالکے ٹیم کے Jermaine Jones کھلاڑی ، کولون کے خلاف گول کرتے ہوئے۔تصویر: AP

گزشتہ روز کے میچ میں شالکے کی ٹیم نے کولون کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول پہلے حصے میں کیا گیا جب ایک شاندار حملے کے دوران مڈ فیلڈر Jermaine Jones نے اپنی ٹیم کے لئے گول کیا۔ جرمن کھلاڑی کا یہ گول اپنی ٹیم کی فتح کا باعث بنا۔ شالکے کے پوائنٹس اب سینتیس ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ جب کہ ہارنے والی کولون ٹیم دسویں مقام پر ہے۔

قومی فٹ بال لیگ کے درجہ اول میں کُل اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور اور وہ تمام ایک دوسرے کے خلاف دو بار کھیلتی ہیں۔