1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ میں کولون نے ہینوور کو بے بس کر دیا

12 مارچ 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپین شپ بنڈس لیگا کے 26 ویں میچ ڈے میں جمعہ کو کھیلے گئے واحد میچ میں کولون نے ہینوور کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے واضح فرق سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/10XuY
تصویر: dapd

جب کھیل کا آغاز ہوا، تو ہینوور کی ٹیم نے چند اچھے مووز بناتے ہوئے کولون کے گول پر حملوں کا آغاز کیا، تاہم جلد ہی کولون نے نہ صرف بہتر دفاع کا مظاہرہ کیا بلکہ اس نے جارحانہ انداز میں ہینوور کے گول پر حملے شروع کر دیے۔ اس کھیل کی خاص بات سلووینیہ کے کھلاڑی Milivoje Novakovic کے کولون کے لیے یکے بعد دیگرے دو گول تھے۔ جبکہ کپتان لوکاس پوڈولسکی نے بھی اس میچ میں ایک گول کیا، یہ ان کا اس سیزن کا گیارہواں گول تھا۔

کولون کی طرف سےپہلا گول پرتگال سے تعلق رکھنے والے مڈ فیلڈر پیٹِٹ نے کھیل کے 36 ویں منٹ میں کیا۔ کھیل کے کسی بھی لمحے میں کولون نے ہینوور کو حاوی نہ ہونے دیا اور ہینوور کا دفاع کولون کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

اس شکست کے بعد کولون نے ہینوور کی دوسری پوزیشن پر پہنچنے کی امیدیں کم از کم ایک ہفتے کے لیے ختم کر دی ہیں۔ کولون کی ٹیم اس فتح کے ساتھ ہی 32 پوائنٹس کے ساتھ اب 10 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ ہینوور بدستور 47 پوائنٹس پر ٹھہری ہوئی ہے۔

Flash-Galerie Fussball 1. Bundesliga 1. FC Koeln - Hannover 96
کولون نے یہ میچ واضح فرق سے جیت لیاتصویر: dapd

اب تک 61 پوائنٹس کے ساتھ لیگ کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ ہفتہ کے روز ہوفن ہائم کا مقابلہ کرے گی۔ لیگ میں 49 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر کی ٹیم بائر لیورکوزن کا مقابلہ اتوار کے روز مائنز سے ہو گا۔

ہفتہ کے روز کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ ہینوور کے مد مقابل آئے گی۔ اس کے علاوہ کائزرزلاؤٹرن کا مقابلہ فرائی برگ سے، شالکے کا میچ فرینکفرٹ سے، نیورمبرگ کا مقابلہ وولفس برگ سے اور بریمن کا میچ میونشن گلاڈباخ سے ہو گا۔

اتوار کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ مائنز اور لیورکوزن کے درمیان جبکہ دوسرا میچ سینٹ پاؤلی اور شٹٹ گارٹ کے مابین کھیلا جائے گا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں