1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ: وولفس برگ مسلسل سب سے آگے

13 اپریل 2009

جرمنی میں فٹ بال کے فیڈرل لیگ کہلانے والے امسالہ قومی چیمپئین شپ مقابلوں میں 27 ویں گیم ڈے کی تکمیل کے بعد بھی وولفس برگ کی ٹیم اپنے 54 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر ابھی بھی سب سے آگے ہے۔

https://p.dw.com/p/HVUh
وولفس برگ کے کھلاڑی Sascha Riether میونشن گلاڈ باخ کے خلاف گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئےتصویر: picture-alliance/ dpa

ان میچوں میں بائیرن میونخ کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو چار صفر سے اور وولفس برگ کی ٹیم نے میونشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ہیرتھا برلن کی ٹیم کو ہنوور کے خلاف اپنے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول سے ناکامی ہوئی جبکہ شالکے کی ٹیم نے کارلسروہے پر دو صفر سے فتح حاصل کی۔

اس کے علاوہ کولون کی ٹیم ڈورٹمنڈ کے خلاف اپنا میچ ایک تین سے ہار گئی اور ہوفن ہائیم کی ٹیم کو بوخم کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے ناکامی کا منہہ دیکھنا پڑا۔

جرمنی میں اس سال بنڈیس لیگا کے 46 ویں سالانہ سیزن کے مقابلے جاری ہیں جن میں ہر ہفتہ ہی جمعہ کی دوپہر سے لے کر اتوار کی شام تک کل 18 ٹیموں کے مابین یوں تو نو میچ کھیلے جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر ان مقابلوں کو بنڈیس لیگا کے میچوں کے حوالے سے کھیل کا ایک ہی دن تصور کیا جاتا ہے۔

موجودہ ویک اینڈ امسالہ چیمپئین شپ کا 27 واں گیم ڈے ہے جس کے باقی دو میچ اتوار کی شام کھیلے جائیں گے۔ ان میچوں میں سے ایک میں ہیمبرگ کا مقابلہ شٹٹ گارٹ سے اور دوسرے میں لیور کوزن کا مقابلہ بریمن سے ہوگا۔

Fußball Bundesliga München Frankfurt
بائیرن میونخ کے کھلاڑی LuciO فرینکفرٹ کے خلاف گول کرنے کے بعدتصویر: AP

جرمنی اور یورپ میں پانچ دنوں میں دو میچ ہارنے کے بعد بائیرن میونخ کی ٹیم نے ہفتہ کی شام میونخ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر فرینکفرٹ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے متاثر کن فرق سے جو شکست دی اس کے بعد میونخ کی ٹیم فیڈرل لیگ میں اس وقت سب سے زیادہ پوائنٹس رکھنے والی وولفس برگ کی ٹیم سے محض تین پوائنٹ پیچھے رہ گئی ہے۔ ہفتہ کی شام ہنوور کی ٹیم کے ہاتھوں ہیرتھا برلن کی دو صفر سے شکست کی وجہ سے برلن کی ٹیم کی امسالہ چیمپیئن شپ جیتنے کی خواہش کو خاصا نقصان پہنچا۔